30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
تھوڑے ہی عرصے میں سارے بزنس کا بیڑا غرق ہو جاتا ہے ،مگر غریب آدمی بعض اوقات دُنیا سے جاتا ہے،اُس کی اَولاد نیک ہوتی ہے،اللہ پاک اُنہیں ایسا نوازتا اور ان کے مال میں بَرکت ڈالتا ہے کہ وہ اپنے والدسے بھی کاروبار میں آگے نکل جاتے ہیں۔ اللہ پاک سے حلال روزی مانگنی چاہیے کہ مولا! جو بھی دے حلال دے، بَرکت والا دے، خیر اور سکون والا دے۔ حلال بھلے تھوڑا بھی ہو وہ بہت بَرکت والا ہوتا ہے۔کئی کروڑ پتی لوگ ایسی بیماریوں میں مبتلا ہوتے ہیں کہ رات بھر سو نہیں پاتے جبکہ ایک ٹھیلہ لگانے والا غریب آدمی رات کو سکون کی نیند سوتا ہے، پانچ وقت کا نمازی ہوتا ہے اور اُس کے بچے فرمانبردار ہوتے ہیں۔معلوم ہوا کہ اصل چیز Peace of Heart (دِل کا سکون)ہے،نوٹیں ضَروری نہیں،دِل کا سکون ضَروری ہے۔
والد سایہ دار دَرخت ہے
یاد رَکھیے! والد وہ سایہ دار دَرخت ہے جو دھوپ اپنے اوپر لیتا ہے اور بچوں کو سایہ دیتا ہے،دِن رات کام کرتا ہےکہ بچے خیر سے کھانا کھائیں،ہمیں پتا نہیں چلتا مگر والد اپنی خواہشات کو قربان کر کے ہمیں کھلا رہا ہوتا ہے اور ہماری فرمائشیں پوری کر رہا ہوتا ہے، جب بچہ بازار میں جا کر فرمائش کرے کہ ابو یہ لینا ہے اور ابو دیکھیں کہ یار جیب میں پیسے اتنے نہیں ہیں مگر بچہ بڑی ضِد کر رہا ہے تو والد اپنے بجٹ کو آؤٹ کر کے بھی اپنے بچے کی خواہش کو پوری کرتا ہے، یہ ہمارے والد نے ہمارے ساتھ کیا اور آپ کے والد نے بھی آپ کے ساتھ کیا ہے کہ خود تکلیفیں اُٹھائیں مگر بچوں کو آسانیاں
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع