30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کر دیا۔یاد رَکھیے! باپ راضی تو رَب راضی۔ اگر کسی کے والدین دُنیا سے ناراضی کی حالت میں رُخصت ہو چکے ہیں تو عُلَمائے کِرام کَثَّرَہُمُ اللّٰہُ السَّلَام نے لکھا ہے کہ اب اَولاد کو چاہیے کہ والدین کے اِیصالِ ثواب کے لیے خوب خوب نیکیاں کرے اور ان کے لیے دُعائے مغفرت کرتی رہے۔(1) یاد رَکھیے!نیکیاں صرف پیسوں سے ہی نہیں ہوتیں یا صرف مسجد بنا دینا ہی نیکی نہیں ہے ،نماز پڑھنا بھی نیکی ہے اور قرآنِ پاک کی تلاوت کرنا بھی نیکی ہے۔ جو اَولاد اپنے والدین کی مغفرت کے لیے دُعا کرتی رہے تو اللہ پاک کی رَحمت سے اُمید ہے کہ وہ اُن کی رُوح کو ان سے راضی کر کے انہیں فرمانبرداروں میں شامل فرما دے۔(2)
والدین کے لیے دُعا مانگنے کا طریقہ
اب بھی وقت ہے،اپنی بقیہ زندگی میں اپنے والدین کے لیے دُعائیں کرتے رہیں۔قرآنِ کریم میں اللہ پاک نے والدین کے لیے دُعا مانگنے کا طریقہ بیان کرتے ہوئے اِرشاد فرمایا: ( وَ قُلْ رَّبِّ ارْحَمْهُمَا كَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًاؕ(۲۴))(3) ترجمۂ کنز الایمان: ”اور عرض کر کہ اے میرے رب تو ان دونوں پر رحم کر جیسا کہ ان دونوں نے مجھے چھٹپن
1…… فتاویٰ رضویہ، ۲۴/۳۹۱ ۔
2…… نبیِّ اَکرم صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: جو اپنے ماں باپ یا ان میں سے ایک کی قبر کی ہر جمعہ میں زِیارت کیا کرے تو اس کی بخشش کی جائے گی اور وہ بھلائی کرنے والوں میں لکھا جائے گا۔
(شعب الایمان، باب فی بر الوالدین، فصل فی حفظ حق الوالدین بعد موتھما، ۶/۲۰۱، حدیث: ۷۹۰۱)
3…… پ۱۵،بنیٓ اسرآءیل:۲۴۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع