my page 16
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Baap Ki Azmat o Shan | باپ کی عظمت و شان

book_icon
باپ کی عظمت و شان
            
بھی بُری نہیں لگے گی۔عموماً غصہ اِسی بات پر آ رہا ہوتا ہے کہ یہ میری بات کو سمجھ کیوں نہیں رہے ؟ اَوّلاً تو غصہ آنا ہی نہیں چاہیے، بَدنصیب ہیں وہ لوگ جو اِس عمر میں والدین سے بَدتمیزی کر جاتے ہیں۔

جیسا کرو گے ویسا بھرو گے

منقول ہے کہ ایک بیٹا اپنے باپ سے تنگ آگیا ،اُس نے اپنے باپ کو گاڑی میں بٹھایا اور منصوبہ بنایا کہ فلاں نہر کے کنارے پہنچ کر اسے دَھکا دے دوں گا۔جب وہ اپنے باپ کو لے کر اُس نہر کے پُل پر پہنچا تو باپ سمجھ گیا اور کہنے لگا:بیٹا! یہاں نہیں تھوڑا آگے چل کر جہاں پانی گہرا ہے وہاں سے مجھے دَھکا دینا۔ بیٹا کہنے لگا:یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں؟ وہ کہنے لگا: کیونکہ میں نے بھی اپنے باپ کو اِسی جگہ دَھکا دیا تھا۔ آج جو تم میرے ساتھ کرنے جا رہے ہو میں نے بھی اپنے باپ کے ساتھ یہ کیا تھا جس کا بدلہ مجھے مل رہا ہے۔(1) یہ دُنیا مکافاتِ عمل ہے ،جو اَولاد اپنے والد کا اَدب کرتی ہے تو آگے جا کر
1……جیسی کرنی ویسی بھرنی، ص ۹۰ بتغیر قلیل۔ اعلیٰ حضرت مولانا شاہ امام احمد رضاخان رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں:بے عقل اور شریر اور ناسمجھ جب طاقت وتوانائی حاصل کر لیتے ہیں تو بوڑھے باپ پر ہی زور آزمائی کرتے ہیں اور اس کے حکم کی خلاف ورزی اختیار کرتے ہیں جلد نظرآجائے گا کہ جب خود بوڑھے ہوں گے تو اپنے کئے ہوئے کی جز ااپنے ہاتھ سے چکھیں گے، جیسا کرو گے ویسا بھروگے اور آخرت کاعذاب سخت اور ہمیشہ رہنے والا ہے۔(فتاویٰ رضویہ ،۲۴/۴۲۴) حضرتِ سَیِّدُنا ثابت بنانی رَحْمَۃُ اللّٰہِ عَلَیْہِ فرماتے ہیں: کسی مقام پر ایک آدمی اپنے باپ کو مار رہا تھا۔ لوگوں نے اسے ملامت کی کہ اے ناہنجار ! یہ کیا ہے ؟ اس پر باپ بولا: اسے چھوڑ دو کیونکہ میں بھی اِسی جگہ اپنے باپ کو مارا کرتا تھا ،یہی وجہ ہے کہ میرا بیٹابھی مجھے اِسی جگہ مار رہاہے ،یہ اُسی کا بدلہ ہے اِسے ملامت مَت کرو۔ (تنبیه الغافلین، باب حق الولد علی الوالد ،ص۶۹)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن