دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ba kirdar Attari | با کِردار عطاری

book_icon
با کِردار عطاری

برپا ہونے والے عظیم مدنی انقلاب کا تذکرہ کچھ ان الفاظ میں کیا:  دعوتِ اسلامی کا پاکیزہ ماحول میسر آنے سے قبل میں غیرمسلم تھا۔ میرے حلقۂ احباب میں کچھ مسلمان دوست بھی تھے جو گاہے گاہے مجھے اسلام کی دعوت دیتے رہتے مگر میں سنی ان سنی کر دیا کرتا تھا۔ میری خوش بختی مجھے باب المدینہ  (کراچی) کھینچ لائی جو میری ہدایت کا سبب بن گئی ، ہوا کچھ یوں کہ فکرِروزگار میں چند دوستوں کے ہمراہ باب المدینہ  (کراچی) آگیا، ایک دن دوستوں کے ساتھ کہیں جا رہا تھا کہ راستے میں ایک مسجد سے اذان کی آاز سنائی دی۔ اذان کے دلکش کلمات میرے کانوں میں رس گھولنے لگے اور بے ساختہ میری زبان پر کَلِمَۂ طَیِّبَہ جاری ہوگیا، میرے دوستوں نے جب میری زبان سے کلمہ سنا تو موقع غنیمت جانتے ہوئے ایک بار پھر مجھے اسلام قبول کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہنے لگے: تم مسلمان کیوں نہیں ہو جاتے۔ میں نے کہا:  کبھی نہ کبھی میں بھی مسلمان ہو ہی جاؤں گا۔ میرے دل میں رفتہ رفتہ اسلام کی محبت گھر کرتی چلی گئی۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  آخر کار ایک دن میں باب المدینہ  (کراچی) کے علاقے النور سوسائٹی کی نور مسجد چلا گیا اور وہاں کے امام صاحب  (جو کہ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ تھے) کے ہاتھ پر کَلِمَۂ طَیِّبَہ لَااِلٰہَ اِلاَّاللہُ مُحَمَّدُ رَّسُوْلُ اللہِ پڑھ کر مسلمان ہو گیا۔ وہاں موجود اسلامی بھائیوں نے اسلام قبول کرنے پر مجھے مبارک باد دی ، کچھ ضروری مسائل سکھائے اور مزید علمِ دین حاصل کرنے کے لئے راہِ خدا میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کا ذہن بنایا۔ میں نے فوراً ہامی بھر لی، مجھے ہاتھوں ہاتھ مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول کے ہمراہ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ بھیج دیا۔ یہاں میرے شب و روز عبادتِ الٰہی اور علمِ دین سیکھنے سکھانے میں گزرے۔ دورانِ مدنی قافلہ ایک دن شہزادہ ٔعطار حضرت مولانا حاجی ابواُسید عُبید رضا عطاری المدنی مُدَّظِلُّہُ العَالِی سے ملاقات و دست بوسی کا شرف حاصل ہوا اور ان کے ذریعے سلسلہ عالیہ قادریہ عطاریہ میں بھی داخل ہو گیا۔ مدنی قافلے سے واپسی پر جب گھر پہنچا تو اسلام قبول کر لینے کی پاداش میں گھر والوں اور دیگر رشتہ داروں نے خوب پھبتیاں کسیں ، جلی کٹی باتوں اور مارپٹائی سے میرا استقبال کیا گیا۔ جب انہیں کسی طرح بھی اپنی دال گلتی نظر نہ آئی تو مجھے طرح طرح کے لالچ دیئے جنہیں میں نے ٹھکرا دیا۔ اب انہوں نے رشتے ناتے توڑنے کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں لیکن مرشدکریم  کے صدقے اللہ عَزَّوَجَلَّ نے مجھے ان تمام آزمائشوں میں ثابت قدمی عطا فرمائی۔ تادمِ تحریر اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  فیضانِ مدینہ میں ہونے والے 30 روزہ اجتماعی اعتکاف کی بہاریں لوٹ رہا ہوں۔

آئیے عاشِقیں ، مل کے تبلیغِ دیں                              کافِروں کو کریں ، قافِلے میں چلو

کافر آجائیں گے،  راہِ حق پائیں گے                          اِن شآءَ اللہ چلیں ، قافِلے میں چلو

کُفر کا سر جھکے، دیں کا ڈنکا بجے

اِن شآءَ اللہ چلیں ، قافِلے میں چلو

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                                    صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

آپ بھی مدنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے

یہ حقیقت ہے کہ صحبت اثر رکھتی ہے، انسان اپنے دوست کی عادات و اخلاق اور عقائد سے ضرور متأثر ہوتا ہے۔ حدیثِ پاک میں نیک آدمی کی مثال مشک والے کی طرح بیان کی گئی ہے کہ اگر اس سے کچھ نہ بھی ملے تو اس کی ہم نشینی خوشبو میں مہکنے کا سبب بنتی ہے جبکہ بُرا آدمی بھٹی والے کی طرح ہے کہ اگر بھٹی کی سیاہی نہ بھی پہنچے پھر بھی اس کا دھواں تو پہنچتا ہی ہے۔ گناہوں کی آگ میں جلتے، گمراہیت کے بادلوں میں گھرے اس معاشرے میں سنّتوں کی خوشبوئیں پھیلاتا دعوتِ اسلامی کا مدنی ماحول کسی نعمت سے کم نہیں۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی ماحول میں تربیت پاکر سنتیں اپنانے والا اس طرح زندگی بسر کرنے لگتا ہے کہ نہ صرف ہر آنکھ کا تارا بن جاتا ہے بلکہ اپنے سنتوں بھرے کردار سے کئی لوگوں کی اصلاح کا سبب بھی بن جاتا ہے۔ پھر زندگی کی معیاد پا کر اس شان و شوکت سے دارِ آخرت روانہ ہوتا ہے کہ دیکھنے سننے والے رشک کرنے اور ایسی ہی موت کی آرزو کرنے لگتے ہیں۔ آپ بھی تبلیغ قراٰن و سنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوت ِ اسلامی کے مَدَنی ماحول سے وابستہ ہوجائیے۔ دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت ، راہِ خدا کے مَدَنی قافلوں میں سفر اور شیخِ طریقت امیر اہلسنتدَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ مَدَنی انعامات پر عمل کو اپنا معمول بنالیجئے،  اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّوَجَلَّدونوں جہاں کی سعادتیں نصیب ہونگی۔


 

 

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن