دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ba kirdar Attari | با کِردار عطاری

book_icon
با کِردار عطاری

برکتیں نصیب ہوئیں وہیں دینِ اسلام کے بہت سارے بنیادی مسائل سیکھنے کا بھی موقع ہاتھ آیا۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ تادمِ تحریر دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ہوں اور سنّتوں بھری زندگی گزار رہا ہوں۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!                                    صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

  {7}   نومسلم، مؤذن کیسے بنا؟

          حیدرآباد  (باب الاسلام، سندھ) کے مقیم اسلامی بھائی کے تحریری بیان کا خلاصہ ہے کہ تبلیغِ قراٰن وسنّت کی عالمگیر غیر سیاسی تحریک دعوتِ اسلامی کے عاشقانِ رسول کا ایک مدنی قافلہ سنّتوں کی تربیت کے لئے باب الاسلام (سندھ) حیدر آباد سے ٹنڈو آدم پہنچا۔ تینوں دن عاشقانِ رسول نے مدنی مرکز کے عطا کردہ جدول کے مطابق علاقے میں خوب نیکی کی دعوت کی دھومیں مچائیں۔ قافلے کے آخری روز ایک غیر مسلم شخص مسجد کے باہر آیا اور امیرِقافلہ سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرنے لگا۔ امیرِقافلہ مسجد میں تشریف فرما تھے، باہر تشریف لائے اور اس اجنبی شخص سے مسکرا کر پُرجوش انداز میں ملاقات فرمائی۔ ملاقات کے بعد وہ شخص کچھ اس طرح گویا ہوا:  اسلام نہایت پاکیزہ مذہب ہے، امن و سلامتی اور مساوات کا درس دیتا ہے مگر میں مسلمان نہیں ہوں۔ امیر قافلہ نے جب اس غیر مسلم کو اسلام کی طرف راغب دیکھا تو انفرادی کوشش کرتے ہوئے اسے اسلام کی دعوت پیش کی۔ اَ لْحَمْدُلِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ امیر قافلہ کی پُر خلوص انفرادی کوشش رنگ لائی اور کچھ ہی دیر میں وہ شخص مسلمان ہونے کے لئے تیار ہو گیا۔ امیرِ قافلہ نے اسے کَلِمَۂ طَیِّبَہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللہُ مُحَمَّدُ رَّسُوْلُ اللہِ پڑھا کر مسلمان کر دیا۔ اسلام قبول کرنے کے بعد وہ نو مسلم اسلامی بھائی مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول سے کہنے لگے:  میرے گھر والوں کو بھی اسلام کی دعوت پیش کریں امید ہے کہ آپ کی انفرادی کوشش سے وہ بھی اسلام قبول کر لیں۔ چنانچہ اس نومسلم اسلامی بھائی کے قلبی جذبات دیکھ کر امیرِ قافلہ اور دیگر اسلامی بھائی اس نو مسلم اسلامی بھائی کےگھر تشریف لے گئے اور انفرادی کوشش کرتے ہوئے اس کے گھر والوں کو بھی اسلام کی دعوت پیش کی، جس کے نتیجے میں اس کے گھر کے مزید 9 افراد بھی حلقہ بگوشِ اسلام ہو گئے۔ جب امیرِ قافلہ نے اس نو مسلم اسلامی بھائی سے پوچھا کہ آپ دینِ اسلام کے متعلق اتنا نرم گوشہ رکھتے تھے اور آپ کے دل میں اسلام کی محبت بھی تھی تو اب تک آپ مسلمان کیوں نہیں ہوئے تھے؟ اس پر اس نومسلم اسلامی بھائی نے جواب دیا:  میں نے اسلام کے متعلق جو کتابوں میں پڑھا تھا وہ بظاہر نظر نہیں آتا تھا۔ جب آپ کا مدنی قافلے آیا تو مجھے کتابوں والے اسلام کی چلتی پھرتی صورت آپ میں نظر آئی ، میں نے تین دن مسلسل آپ کے معاملات کو تنقیدی نگاہ سے دیکھا تو میرے دل سے یہی صدا سنائی دی کہ ہو نہ ہو یہی اسلام کے سچے پیروکار اور عاشقانِ نبیٔ مختار ہیں۔ دل نے اسلام کی حقانیت کی گواہی دی اور میں مسلمان ہو گیا۔ تادمِ تحریر اَ لْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّوَجَلَّ وہ نومسلم اسلامی بھائی ایک مسجد میں مؤذّن ہیں اور پانچوں وقت باجماعت نماز کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ حَیَّ عَلَی الصَّلٰوۃ اورحَیَّ عَلَی الْفَلاحِ کا مژدۂ جانفزا سنا کر دوسرے مسلمانوں کو بھی دوجہاں کی سرفرازی کی طرف بلاتے ہیں۔ اُن کے مدنی مُنّے مدرسۃ المدینہ میں قراٰنِ پاک کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!            صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  واقعی بڑے سعادت مند ہیں وہ اسلامی بھائی کہ جن کی کوشِشوں سے کوئی غیر مسلم کُفر کے اندھیرے سے ایمان کی روشنی کی طرف نکل آئے یا کوئی مسلمان گناہوں سے تائب ہو کر سنّتوں بھری زندگی گزارنے پر کمر بَستہ ہو جائے۔ لہٰذ اہمیں بھی مدنی انعام پر عمل کرتے ہوئے ہر ماہ تین دن کے مدنی قافلے میں سفر کی سعادت حاصل کرنی چاہئے۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!            صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

  {8}   اذان کے شیریں کلمات

          ۱۴۲۹ھ دعوتِ اسلامی کے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہونے والے 30 روزہ اجتماعی اعتکاف کے دوران ایک اسلامی بھائی نے اپنی زندگی میں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن