دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ba kirdar Attari | با کِردار عطاری

book_icon
با کِردار عطاری

  {5}   نوجوان کا قبولِ اسلام

        ایک اسلامی بھائی کا تحریرکردہ مکتوب ضروری ترمیم و اضافہ کے ساتھ پیشِ خدمت ہے چنانچہ دعوتِ اسلامی کے عاشقانِ رسول کا ایک مدنی قافلہ نیکی کی دعوت عام کرنے کے لیے ۱۵ رَمَضَانُ الْمُبَارَک ۱۴۲۸ھ بمطابق 27 ستمبر 2007ء باب المدینہ  (کراچی) سے ہند  (بھارت) روانہ ہوا۔ مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول ہند کے مختلف شہروں  (جے پور، دہلی، بمبئی، حیدرآباد دکن وغیرہ) میں نیکی کی دعوت کی دھومیں مچا نے کے بعد واپس مرکز الاولیا  (لاہور، پاکستان) کی جانب محوِسفر تھے کہ مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول کی اٹاری بارڈر پرایک غیرمسلم نوجوان  (جو کہ گریجویٹ تھا) سے ملاقات ہو گئی۔ مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول نے جب اسے اپنی جانب متوجہ پایا تو پُرتپاک انداز میں ملاقات کی اور احسن انداز میں اسلام کی دعوت پیش کرتے ہوئے اسلامی زندگی کے روشن پہلوؤں سے روشناس کیا۔ اس غیر مسلم نوجوان کی گفتگو سے ایسا محسوس ہو رہا تھا کہ جیسے وہ اسلامی تعلیمات سے متأثر ہے۔ اس نوجوان کی لگن اور میٹھے مصطفیٰ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی پیاری پیاری سنّتوں کو غور سے سننے کے انداز نے مدنی قافلے والوں کو طویل گفتگو پر مجبور کر دیا۔انفرادی کوشش کا یہ سلسلہ کم و بیش تین گھنٹے تک جاری رہا، جس نے اس نوجوان پر اسلام کی حقانیت آفتابِ نیم روز  (دوپہر کے سورج) کی طرح ظاہر کر دی۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ عاشقانِ رسول کی انفرادی کوشش رنگ لائی اور وہ نوجوان مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول کے کردار اور میٹھی گفتار سے متأثر ہو کر اسلام کی حقانیت کا قائل اور قبولِ اسلام کی طرف مائل ہو گیا۔ اسلامی بھائیوں نے اُسے ہاتھوں ہاتھ کَلِمَۂ طَیِّبَہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللہُ مُحَمَّدُ رَّسُوْلُ اللہِ پڑھا کر حلقہ بگوشِ اسلام کر لیا۔ اس نومسلم کا اسلامی نام  ’’ احمد رضا ‘‘  رکھا گیا۔ شرکائے مدنی قافلہ نے اس نومسلم اسلامی بھائی کو قبولِ اسلام پر مبارک باد دی ، مختلف تحائف نیز کتب و رسائل دیے اور دعائے اِستقامت سے نوازا۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب!                                   صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

  {6}   نور ایمان نے ظاہر و باطن چمکا دیا

          صوبہ بلوچستان کے علاقے بیلہ کے رہائش پذیر ایک نو مسلم اسلامی بھائی کی داستان الفاظ کی کمی بیشی کے ساتھ پیشِ خدمت ہے:  دینِ اسلام کی پُرنور فضاؤں میں آنے سے قبل میری زندگی کے ’ ’  انمول ہیرے  ‘‘  کفر و شرک کی تاریک وادیوں میں ضائع ہو رہے تھے۔ خدائے رحمن عَزَّوَجَلَّ کی شانِ بے نیازی پہ قربان کہ جس نے مجھ  نکمّے اور کھوٹے کو اسلام کی دولت عطا فرمائی۔ میرے  قبولِ اسلام کا سبب دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ ایک مبلغ اسلامی بھائی بنے، ہوا کچھ یوں کہ ایک دن میری ملاقات اس سبز عمامہ سجائے مبلغِ دعوتِ اسلامی سے ہو گئی۔وہ اسلامی بھائی مجھے جانتے نہیں تھے ، دورانِ گفتگو جب میں نے اپنا غیر مسلم ہونا ظاہر کیا تو ان کا رنگ ایک دم پھیکا پڑ گیا، ان کے چہرے پر غم کے آثار نمایاں تھے۔ اس اسلامی بھائی نے نہایت درد بھرے انداز میں اسلام کی عظمت اس کے نمایاں پہلو اور مساوات کے بارے میں بتایا کہ اسلام میں کسی گورے کو کالے پر اور کسی کالے کو گورے پر کوئی فضیلت نہیں۔ مجھے یوں محسوس ہونے لگا جیسے یہ میرے بہت بڑے خیر خواہ ہیں ، ان کے دلکش اور لجاجت بھرے انداز نے میرا دل مُوہ لیا۔ ان کی پُر تاثیر گفتگو سے میں بے حد متأثر ہوا کیونکہ آج تک اس انداز میں اسلام کے متعلق کسی نے نہیں سمجھایا تھا نیز اُن کے حُسنِ اخلاق اور ملنساری کے انداز نے مجھے اپنا گرویدہ بنا لیا۔ مجھے یقین ہو گیا کہ نجات اِسی راستے پر چلنے میں ہے چنانچہ میں نے اسی اسلامی بھائی کے ہاتھ پر 12 جولائی 2006 کو کَلِمَۂ طَیِّبَہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللہُ مُحَمَّدُ رَّسُوْلُ اللہِ پڑھا اور اسلام قبول کر لیا۔ میری خوش نصیبی کہ اسلام قبول کرنے کے کچھ ہی دنوں بعد دعوتِ اسلامی کے مدینۃ الاولیاء ملتان شریف میں ہونے والے بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع کی تیاریاں شروع ہو گئیں۔ ایک اسلامی بھائی کی انفرادی کوشش کی بدولت مجھے بھی بین الاقوامی سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کی سعادت نصیب ہوئی۔ اجتماع میں لاکھوں لاکھ عمامے اور داڑھی والے اسلامی بھائیوں کو دیکھ کر دل میں اسلام کی عظمت اور دعوتِ اسلامی کی محبت گھر کر گئی۔ ذکر و دعا اور تصورِ مدینہ نے مجھے ایک پُرکیف روحانیت سے سرشار کر دیا۔ اجتماع کے اختتام پرایک ذمہ دار اسلامی بھائی کی انفرادی کوشش کی بدولت راہِ خدا میں سفر کرنے والے عاشقانِ رسول کے ہمراہ 12 دن کے مدنی قافلے کا مسافر بن گیا۔ اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی قافلے کی جہاں دیگر بے شمار

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن