دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ba kirdar Attari | با کِردار عطاری

book_icon
با کِردار عطاری

نے اپنے واپس آنے کا مقصد کچھ اس طرح بیان کیا کہ  ’’ ہم غیرمسلم ہیں اور دائرۂ اسلام میں داخل ہونا چاہتے ہیں  ‘‘  آپ ہمیں کَلِمَہ پڑھا کر مسلمان کر دیجئے۔ چنانچہ امیرِقافلہ نے فوراً انہیں  کَلِمَۂ طَیِّبَہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللہُ مُحَمَّدُ رَّسُوْلُ اللہ پڑھا کر مسلمان کر دیا۔ امیرِقافلہ اور دیگر عاشقانِ رسول کی خوشی دیدنی تھی۔ یوں محسوس ہو رہا تھا کہ ان کی محنت وصول ہو گئی۔ عاشقانِ رسول نے ان نو مسلم اسلامی بھائیوں کو سینے سے لگا لیا، اسلام قبول کرنے پر مبارک باد دی اور دعائے استقامت سے نوازا۔ امیرِ قافلہ نے جب اُن سے قبولِ اسلام کا سبب پوچھا:  تو کہنے لگے!  ہم نے عاشقانِ رسول کے سنّتوں بھرے مَدَنی قافِلے کو دیکھا تو آپ حضرات کے طور طریقے کا بغور جائزہ لینا شُروع کر دیا، آپ کے حُسنِ اخلاق، میٹھی گُفتار، پاکیزہ کردار ، سب کے ساتھ ہمدردی و پیار اور محبت بھرے انداز سے پیش آنے نے ہمیں بے حد متأثر کیا۔ مزید یہاں ہونے والے سنّتوں بھرے بیان نے ہمارے دل میں دینِ اسلام کی محبت ڈال دی۔ درس و بیان  سُن کر ہمارے دل و دماغ نے گواہی دی کہ دعوتِ اسلامی کے یہ مبلغین دینِ اسلام کے سچے داعی اور راہِ نجات کے راہی ہیں۔ یوں ہم نے دینِ اسلام قبول کر لیا۔  اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ  ان نومسلم اسلامی بھائیوں نے ہاتھوں ہاتھ 92 دن کے مدنی قافلے میں سفر اختیار کر لیا۔ دو دن بعد جب یہ نو مسلم اسلامی بھائی ذاتی ضروریات کا سامان لینے اپنے گھر پہنچے تو واپسی پر ان کے ہمراہ دو نوجوان اور بھی تھے۔ وہ دونوں بھی دینِ اسلام قبول کر کے دارین کی سَرفرازیاں حاصل کرنے کے خواہش مند تھے چنانچہ مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول نے موقع غنیمت جانتے ہوئے انھیں بھی ہاتھوں ہاتھ کَلِمَۂ طَیِّبَہ پڑھا کر کفر و شرک کے تپتے ریگستان سے نکال کر شجرِ اسلام کی ٹھنڈی چھاؤں تلے لاکھڑا کیا اور یوں اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ مدنی قافلے کی برکت سے پانچ غیر مسلموں کو اسلام کی سَرمدی نعمت نصیب ہو گئی۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب!              صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

        میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!  دیکھا آپ نے دعوتِ اسلامی کے مشکبار  مَدَنی ماحول کی کیسی بہاریں ہیں کہ اس سے متأثر ہو کر نہ صرف مُعاشرے کے بگڑے ہوئے افراد باکردار بن کر سنّتوں بھری باعزت زندگی گزارنے لگے ہیں بلکہ کئی غیرمسلم بھی اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول کی برکت سے دینِ اسلام کی دولت پا چکے ہیں۔ ہمیں چاہئے کہ مدنی قافلوں میں سفر کریں اور خوب خوب انفرادی کوشش کریں۔ ہو سکتاہے ہمارے سبب کسی کو راہِ راست نصیب ہو اور کوئی دائرۂ اسلام میں داخل ہو کر جنّت کے راستے پر گامزن ہو جائے یوں ہمارے لئے دُنیا و آخرت کی کامیابی کا سبب بن سکتا ہے جیسا کہ

          حضرت سیدنا سہل بن سعد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہ  روایت فرماتے ہیں کہ سَیِّدُ المُبَلِّغِیْن، رَحْمَۃٌ لِّلْعٰلَمِیْن صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :  اللہ عَزَّوَجَلَّ کی قسم!  تمہاری رہنمائی سے کسی شخص کو ہدایت مل جائے تو یہ تمھارے لئے سرخ اونٹوں سے بہتر ہے ۔  (بخاری، کتاب الجہاد و السیر، باب دعاء النبی الی الاسلام و النبوۃ الخ، ۲ / ۲۹۴، حدیث: ۲۹۴۲مختصراً)

کافروں کو چلیں مشرکوں کو چلیں                             دعوتِ دین دیں قافِلے میں چلو

دین پھیلایئے سب چلے آیئے                                مل کے سارے چلیں قافلے میں چلو

صَلُّوْاعَلَی الْحَبِیب!            صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

  {3}   25غیرمسلموں کا قبولِ اسلام

          ایک اسلامی بھائی کے تحریرکردہ بیان کا لُبِّ لُباب ہے کہ دعوتِ اسلامی کے مشکبار مدنی ماحول سے وابستہ عاشقانِ رسول کا ایک مدنی قافلہ نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے باب الاسلام سندھ کے ضلع ٹنڈو اللہ یار کی تحصیل چمبڑ کے گوٹھ بہرام خان کی ایک مسجد میں پہنچا۔ نمازِ عصر کے بعد شرکائے قافلہ جدول کے مطابق  ’’ علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت ‘‘  کے سلسلے میں مسجد سے باہر آئے۔ عاشقانِ رسول علاقے کے اسلامی بھائیوں سے ملاقات کر کے انہیں نیکی کی دعوت پیش کرتے ہوئے نمازِ مغرب باجماعت ادا کرنے اور نماز کے بعد ہونے والے سنّتوں بھرے بیان میں شرکت کی دعوت دے رہے تھے کہ اسی دوران شرکائے قافلہ کا چند غیر مسلموں سے آمنا سامنا ہو گیا۔ امیرِ قافلہ نے ان پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے محبت بھرے انداز میں قبولِ اسلام کی دعوت پیش کی۔ اللہ عَزَّوَجَلَّ نے ان پر اپنے کرم کے دروازے کھول دیے ، جس سے ان کے دل دینِ اسلام کی طرف مائل ہو گئے یوں وہ سب غیر

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن