{2} باکردار عطاری
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ba kirdar Attari | با کِردار عطاری

book_icon
با کِردار عطاری

کچہری کے معاملات سے فارغ ہو جانے کے بعد میں ہاتھوں ہاتھ حیدر آباد آفندی ٹاؤن میں واقع دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جا پہنچا اور یہاں ہونے والے دس روزہ سنّتوں بھرے اجتماعی اعتکاف میں شریک ہو گیا۔ اسلامی بھائیوں نے مجھے ایسی محبت دی کہ میں بس یہیں کا ہو کر رہ گیا۔ دورانِ اعتکاف شیخِ طریقت، امیرِاہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی دینی خدمات اور عاشقانِ رسول کو آپ کے عشق میں مچلتا دیکھ کر دل میں آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی ایسی محبت پیدا ہو گئی کہ اب بس یہی ارمان تھا کہ کسی طرح اس عظیم ہستی کا دیدار کر لوں کہ جن کے فیضان سے کفر کے اندھیروں میں بھٹکنے والے نجانے کتنے لوگ نورِ ایمان سے منور ہو چکے ہیں۔ آخرکار چاند رات کو امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے ملاقات و دیدار کی تمنا لئے مدنی قافلے کے ہمراہ باب المدینہ  (کراچی) کے لیے روانہ ہوا۔ ہم رات گئے عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ پہنچے۔ رات تو دیدار کی تمنا پوری نہ ہو سکی البتہ صبح فجر میں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا دیدار نصیب ہو گیا۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہکی اقتدا میں نمازِ عید ادا کرنے کی سعادت حاصل ہوئی۔ نمازِ عید کے بعد شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ اسلامی بھائیوں سے عید مل رہے تھے، مجھے بھی ملاقات کا شرف حاصل ہوا، آپ  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کمالِ شفقت فرماتے ہوئے مسکرا کر مجھے نہ صرف دیر تک سینے سے لگائے رکھا بلکہ عیدی بھی عطا فرمائی۔ آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی اس قدر شفقت اور محبت بھرے انداز نے میرے سارے غم غلط کر دیے۔ میرے دل میں امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی عقیدت کا باغ آج پھر سر سبز و شاداب ہو گیا اپنے مہربان پیرو مرشد کو آنکھوں کے سامنے پا کر میرے دل میں رُکا غموں کا سیلاب آنسوؤں کی صورت میں آنکھوں کے راستے رُخساروں پر بہہ نکلا۔ اب میں نے مدنی قافلہ کورس میں داخلہ لے لیا۔ جس سے مزید مدنی کام کرنے کا جذبہ ملا اور میں دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں میں ترقی و عروج کے لئے کوششیں کرنے لگا۔ مدنی ماحول کی برکت سے میں نے داڑھی شریف سجا کر سبز سبز عمامہ شریف کو اپنے لباس کا حصہ بنا لیا۔ تادمِ تحریر اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ علاقائی مشاورت میں مدنی قافلہ ذمہ دار کی حیثیت سے نیکی کی دعوت عام کرنے کی سعادت حاصل کر رہا ہوں۔  اَ لْحَمْدُ لِلّٰہ عَزَّوَجَلَّ اب مدنی ماحول سے وابستگی کی برکت سے میری شادی بھی ہو چکی ہے اور اللہ عَزَّوَجَلَّ نے اولادِ نرینہ کی دولت بھی عطا فرما دی ہے۔ میں نے نیت کی ہے کہ اِنْ شَآئَ اللہ عَزَّوَجَلَّ اپنے بیٹے کو حافظِ قراٰن ،  عالمِ دین ومفتی بناؤں گا۔

اللہ عَزَّوَجَلَّ کی امیرِاہلسنّت پر رَحمت ہو اور ان کے صد قے ہماری بے حسا ب مغفِرت ہو

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیب!                                   صلَّی اللہُ تعالٰی عَلٰی محمَّد

  {2}   باکردار عطاری

        ضلع غازی پور  (یوپی، ہند) کے شہر گرام چوکیاں کے مقیم اسلامی بھائی کے بیان کا خلاصہ ہے کہ صَفَرُالْمُظَفَّر ۱۴۲۶ھ بمطابق اپریل 2005ء  ہند کے مشہور شہر بمبئی میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے مدنی قافلہ کورس کے دوران عاشقانِ رسول کا ایک مدنی قافلہ 3 دن کے لیے کُرلاکمانی کی ایک مسجد میں نیکی کی دعوت عام کرنے کے لئے تشریف لایا۔ مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول ہر روز بعد نمازِ عصر علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کی ترکیب فرماتے تھے۔ آخری دن مدنی قافلے کے عاشقانِ رسول حسبِ معمول بعد نمازِعصر علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت کے سلسلے میں مسجد سے باہر تشریف لائے اور نیکی کی دعوت دیتے ہوئے ایک حجّام کی دوکان پر پہنچے جہاں چند ماڈرن نوجوان خوش گپیوں میں مصروف تھے۔ ایک عاشقِ رسول نے آگے بڑھ کر نیکی کی دعوت پیش کی اور اپنے ساتھ ہاتھوں ہاتھ مسجد میں چلنے کی مدنی التجا کی ۔ ان میں سے کچھ تو ہاتھوں ہاتھ مسجد آگئے اور کچھ کہنے لگے:  ہم گھر سے وضو وغیرہ کر کے آتے ہیں۔ چنانچہ نمازِ مغرب کے بعد جونہی بیان کا آغاز ہوا تو وہ بھی مسجد میں آ پہنچے۔ مُبلّغ اسلامی بھائی نے شیخِ طریقت، امیرِ اہلسنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ العَالِیہ کے رسالے  ’’ قبر کا امتحان  ‘‘  سے بیان کیا۔ بیان کے اختتام پر مبلغِ دعوتِ اسلامی نے دولتِ ایمان کی اہمیت اجاگر کرتے ہوئے ایمان کی حفاظت کا ذہن دیا نیز مدنی انعامات پر عمل اور مدنی قافلوں میں سفر کی بھی ترغیب دلائی۔ مبلغِ دعوتِ اسلامی کا انداز ایسا دلکش تھا کہ بیان کے بعد جونہی ملاقات کے لئے کھڑے ہوئے تو لوگوں کا تانتا بندھ گیا۔مبلغِ دعوتِ اسلامی مسکرا مسکرا کر ملاقات فرما رہے تھے اور راہِ خدا میں سفر کے فضائل بتا کر ہاتھوں ہاتھ مدنی قافلے میں عاشقانِ رسول کے ہمراہ سفر کی بھرپور ترغیب دلا رہے تھے۔ اس پر ان نوجوانوں نے مدنی قافلے میں سفر کی نیت کا اظہار کیا۔ اس کے بعد وہ مسجد سے باہر چلے گئے، ابھی چند ساعتیں ہی گزری تھیں کہ وہ واپس پلٹ آئے۔ ان کے چہروں کے تأثرات کسی بڑے انقلاب کا پتا دے رہے تھے، قریب پہنچ کر انھوں

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن