دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ba haya Naujawan | باحیا نوجوان

book_icon
باحیا نوجوان

طرفمُتَوَجِّہ  ہو کر اس سے لذّت اٹھاتا تھا جیسا کہ جِماع کی باتوں سے ۔  ‘‘ ( اِتحافُ السّادَۃ للزّبیدی  ج۹ ص۱۸۷ دارالکتب العلمیۃ بیروت)

            سیِّدُناشُعیب بن ابی سعید رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مروی، فرماتے ہیں :   ’’ جو بے حیائی کی باتوں سے لذّت اُٹھائے بروز ِقِیامت اس کے منہ سے پِیپ اور خون جاری ہونگے ۔  ‘‘ (اَیضاً ص۱۸۸)

کتّے کی شکل میں

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !  شہوت کی تسکین کی خاطر تیری شادی، میری شادی کہتے ہوئے بے شَرْمی کی باتیں کرنے والے ڈِراموں کے شائقین، وی سی آر پر فُحش فلمیں دیکھنے والے ، سینما گھروں میں جانے والے ، فلمی گانے گُنگُنانے والے بیان کردہ حدیثِ پاک سے درسِ عبرت حاصل کریں ۔  یاد رکھئے !  حضرتِ سیِّدُنا ابراہیم بن مَیْسَرہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِفرماتے ہیں کہ :   ’’ فحش کلامی (یعنی بے حَیائی کی باتیں ) کرنے والا قِیامت کے دن کُتے کی شَکل میں آئے گا ۔  ‘‘  (اِتحافُ السّادَۃ للزّبیدی  ج۹ ص۱۹۰)

          مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنّان فرماتے ہیں :  خیال رہے کہ تمام انسان قبروں سے بشکل انسانی اٹھیں گے پھر محشر میں پہونچ کر بعض کی صورتیں مسخ ہو جائیں گی ۔ ( مراٰۃ ج۶ ص۶۶۰ ) 

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !  انسان اکثر اوقات مُعَزَّزِیْن کے سامنے بے حیائی کی باتیں کرتے ہوئے شرماتا ہے ، لیکن اَفسوس !  صَد کروڑ افسوس !  اُلٹی سیدھی باتیں کرتے وَقْت یہ اِحْساس نہیں رہتا کہ مُعَزَّز تَرین ربُّ العٰلمینجلّ جَلَالُہٗ سب کچھ سُن رہا ہے ۔  چُنانچِہ

اللہ عَزَّ وَجَلَّ تمام باتیں سنتا ہے

            حضرت بِشر حافی عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ الْکَافِیْنہایت کم گفتگو کرتے اور اپنے دوستوں کو فرماتے :  تم غور تو کرو کہ اپنے اعمال ناموں میں کیا لکھوا رہے ہو !  یہ تمہارے رب عزوجل کے سامنے پڑھا جائے گا، تو جو شخص قَبِیح (یعنی شرمناک) گفتگو کرتا ہے اُس پر حَیف (یعنی اَفسوس) ہے ، اگر اپنے دوست کو کچھ لکھواتے ہوئے کبھی اُس میں بُرے اَلْفاظ لکھواؤ تَو یہ تمہاری حیا کی کمی کی وجہ سے ہے ۔ تو اپنے رب عزوجل کے ساتھ ایسا مُعامَلہ کتنا بر اہو گا( یعنی جب نامہ اعمال میں بے حیائی کی باتیں ہوں (تَنْبِیْہُ الْمُغْتَرِین ص۲۲۸ دارالبشائر بیروت)

ایمان کے دو شعبے :  سرکارِ مدینہ راحت قلب و سینہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کا فرمان عالیشان ہے :  اَلْحَیَائُ وَالْعِیُّ شُعْبَتَانِ مِنَ الْاِیْمَانِ وَالْبَذَائُ وَالْبَیَانُ شُعْبَتَانِ مِنَ النِّفَاقِ ۔  (سُنَنُ التِّرْمِذِی ج۳ ص۴۱۴ حدیث ۲۰۳۴ دارالفکر بیروت) ترجمہ :  حیاء اور کم گوئی ایمان کے دو شعبے ہیں اور فُحش بکنا اور زیادہ باتیں کرنا نِفاق کے دو شعبے ہیں ۔   مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنّان اس حدیث پاک کے اس حصے  ’’ زیادہ بولنا ‘‘  کی شرح میں فرماتے ہیں : یعنی ہر بات بے دھڑک منہ سے نکال دینا مُنافِق کی پہچان ہے ۔  زیادہ بولنے والا گناہ بھی زیادہ کرتا ہے یعنی اَسی فیصدی گناہ زَبان سے ہوتے ہیں ۔ (مراٰۃ المناجیح ج۶ ص۴۳۵ )

   میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !  پہلے کی عورَتیں تو اِس قَدَر حیاء دار ہوتی تھیں کہ اپنے شوہر کا نام لیتے ہوئے جِھجَکتی تھیں اور مُنّے کے ابُّو وغیرہ کہتی تھیں ۔  مگر اب تو بِلاتکلُّف ’’ میرے میاں ‘‘  ’’ میرے شوہر ‘‘   ’’ میرے ہَزبَینڈ ‘‘  (Husband) کہتی ہیں ۔  اور مرد بھی میرے بچّوں کی امّی وغیرہ کہنے کے بجائے  ’’ میری بیوی ‘‘   ’’ میری وائف ‘‘  میری گھر والی کہتے ہیں ، اپنے بچّوں کے ماموں کا تعارُف کروانے کا کافی شوق دیکھا گیا ہے ۔  اگرچِہ وہ کزن ہو تب بھی بِلا ضَرورت صرف  ’’ سالا ‘‘  کہہ کر تعارُف کروائیں گے ۔  غالباً حَظِ نفس کیلئے ایسا کیا جاتا ہوگا ۔  کوشش فرمائیے کہ مُہَذَّب اَلفاظ زَبان پر آئیں ، ہاں ، ضَرورتاً بیوی یا شوہر وغیرہ کا رِشتہ بتانے میں حَرَج بھی نہیں ۔  

آنکھوں کی حیاء

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !  سر کے اَعضاء میں آنکھیں بھی شامل ہیں ، انکو بھی بد نِگاہی اور جن چیزوں کی طرف نظر کرنا شرعًا ناجائز ہے ، ان سے بچانا اَشَدّ ضَروری و تقاضائے حیاء ہے ۔  حضرتِ سَیِّدُنا سلمان فارسی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہنے فرمایا :   ’’ میں مروں پھر زندہ ہوں ، پھر مروں پھر زندہ ہوں ، پھر مروں پھر زندہ ہوں تب بھی میرے نزدیک یہ اس سے بہتر ہے کہ میں کسی کے سِتْر (یعنی شرمگاہ) کو دیکھوں یا کوئی میرے سِتْر کو دیکھے ۔  ‘‘   (تَنْبِیْہُ الْغَافِلِیْن ص۲۵۸ دارالکتاب العربی بیروت)

فاسق کون؟ کسی دانا سے پوچھا گیا کہ فاسق کون ہے ؟ فرمایا :   ’’ فاسق وہ ہے جو اپنی نظر لوگوں کے دروازوں اور انکے سِتروں (پردے کی جگہوں ) سے نہ بچائے ۔  ‘‘  (ایضاً)

مَلعون ہے

              حضرتِ سَیِّدُنا حسن بصری عَلَیْہِ رَحْمَۃُ اللہِ القَوِی سے روایت ہے کہ :  رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم، شاہِ بنی آدم، نبیِّ مُحتَشَمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا ارشادِ عبرت بنیاد ہے : اللہ  تبارَک وَ تعالیٰ  کی لعنت ہو دیکھنے والے پر اور اس پر جس کی طرف دیکھاجائے ۔  (شُعَبُ الْاِیْمان لِلْبَیْہَقِیّ ج۶ ص۱۶۲ حدیث۷۷۸۸ دارالکتب العلمیۃ بیروت)  مُفَسّرِشہیر حکیمُ الْاُمَّت حضر  ت ِ مفتی احمد یار خان عَلَیْہِ رَحْمَۃُ الْحَنّان اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں :  مطلب یہ ہے کہ جو مرد اجنبی عورت کوقصداً بلا ضرورت دیکھے اس پر بھی لعنت ہے اور جو عورت قصداً بلا ضرورت اجنبی مرد کو اپنا آپ دکھائے اس پر بھی لعنت غرضیکہ اس میں تین قیدیں لگانی پڑیں گی اجنبی عورت کو دیکھنا ، بِلاضَرورت دیکھنا، قصداً دیکھنا ۔ (مراٰۃ ج۵ ص۲۴)  سرکارِمدینۂ منوّرہ، سردارِمکّۂ مکرّمہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کاارشادِ عبرت بنیاد ہے : اپنی ران مت کھولواورکسی کی ران نہ دیکھو خواہ وہ زندہ ہو یا مردہ ۔ (  سُنَنُ اَ بِی دَاوٗد ج۳ ص۲۶۳حدیث۳۱۴۰ )

            نیکر پہن کر کھیلنے والے ، جہاں گُھٹنے اور رانیں کھلی رکھ کر ورزش کی جاتی ہے ایسے باڈی بِلڈنگ کلب میں جانے والے ، رانیں کھول کر کُشتی اور کَبَڈّی وغیرہ کھیل کھیلنے والے ، سُوئمِنگ پُول اور ساحلِ سَمُندر پر (نیکر، چڈّی، نیم عُریاں لباس پہن کر)  نہانے والے اور ان کی بے سِتری کو دیکھنے والے اس روایت سے خوب عبرت حاصل کریں اور فوراً توبہ کرکے ان بے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن