دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ba haya Naujawan | باحیا نوجوان

book_icon
باحیا نوجوان

بے حیاء لوگوں کا بھی سردار ہے ۔  اگرچِہ وہ حافِظ، قاری، قائمُ اللَّیل و صائم الدَّہر یعنی رات بھر عبادت کرنے والا اور سارا سال روزہ رکھنے والا ہو ۔  اس کے اعمال اپنی جگہ پر مگر ان کے ساتھ بے حیائی کے کاموں کے اِرتِکاب نے اسکی صِفَتِ حَیاء اور نیک ہونے کی خَصْلَت کو سَلْب کر لیا ۔  اور آجکل اس کے نظاّرے بھی عام ہیں ۔  اچھّے خاصے مذہبی حُلْیے میں نظر آنے والے بے شمار افراد اس مرض میں مبتلا ہیں ۔  یعنی چہرے پر داڑھی، سر پر زُلفیں اور عمامہ شریف، سنّت کے مطابق لباس بلکہ بعض تو اچھّے خاصے دین کے مبلِّغ ہونے کے باوُجُود، حیاء کے مُعاملے میں سراسر محروم ہوتے ہیں ۔  دَیور و بھابھی کے پردے کے مُعاملے میں قَطْعاً لا پرواہی بَرَت کر جھنَّم کے حقدار ٹھہرتے ہیں ایسے  ’’ نیک نُما ‘‘  افراد کو کوئی درد بھرا دل رکھنے والا سمجھائے بھی تو ایک کان سے سُن کر دوسرے کان سے نکالدیتے ہیں ۔  جب انکی بے تکلُّف دوستوں کے ساتھ گپ شپ کی منڈلیاں لگتیں اور محفلیں جمتی ہیں ۔  تو ان میں بلاوجہ شادیوں اور اخلاق سے گری ہوئی شہوت افزا باتوں کی بھر مار ہوتی ہے ، تیری شادی، میری شادی، فُلاں کی شادی وغیرہ ان غیر مقدّس محفِلوں کے عام مَوضُوعات ہوتے ہیں اور پھر اشاروں کِنایوں میں ایسی باتیں کر کے لُطف اٹھایا جاتا ہے کہ کوئی باحَیاء ہو تو شَرْم (شَرْ ۔  مْ) سے پانی پانی ہو جائے ۔  

نَفْلی عبادت سے افضل عمل

          میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !  ان لوگوں کی کتنی بڑی بد نصیبی و محرومی ہے کہ نفلی عبادَتیں و رِیاضتیں کریں ، فرائض کے علاوہ نفلی نَمازیں پڑھیں ، نَفلی روزے رکھیں مگر گانوں باجوں ، فلموں ڈِراموں ، غَیر عورَتوں کو تاکنے جھانکنے اور اَمْرَدوں (یعنی بے رِیش خوبصورت لڑکوں ) پر بُری نظر ڈالنے جیسے بے حیائی کے کاموں سے باز نہ آئیں ۔  یا د رکھئے !  ہزاروں سال کی نَفلی نَمازوں ، نَفلی روزوں ، کروڑوں ، اَربوں روپیوں کی نفلی خیراتوں ، بَہُت سارے نَفلی حج اور عمرے کی سعادتوں کے بجائے صِرف ایک ’’  گناہِ صَغیرہ ‘‘  سے اپنے آپ کو بچا لینا افضل ہے ۔  کیونکہ کروڑوں نفلی کاموں کے ترک پربھی قِیامت میں عذاب کی کوئی وعید نہیں جبکہ گناہِ صغیرہ سے بچنا واجِب اور اس کے اِرتِکاب پر بروزِ قِیامت مُؤاخَذہ اور سزا کا اِستِحقاق (اِس ۔ تِحْ ۔ قاق) ہے ۔  

سب سے بُرا

            بُری صحبت اور گندے ماحول کے دِلدادَہ بعض نادان لوگ مَعاذَ اللّٰہ عزوجل گھر کی پوشیدہ باتیں نیز اَزدواجی خُفیہ مُعامَلات بھی اپنے بے حیا دوستوں کے سامنے بیان کر ڈالتے ہیں !  ایک حدیث پاک سنئے اور عبرت سے سر دُھنئے ۔  حضرتِ سَیِّدُنا ابو سعید خُدری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے روایت ہے ، پیکرِ شرم و حیائ، مکی مدنی آقا، میٹھے میٹھے مصطَفٰے ، محبوبِ کِبریا عَزَّوَجَلَّ وصلی اﷲ تعالیٰ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا :   ’’ بے شک اللہ تَعَالٰی کے نزدیک بروزِ قیامت مَرتبے کے اعتِبارسے سب سے بُرا شخص وہ ہے جواپنی بیوی کے پاس آئے اور بیوی اِس کے پاس آئے پھر وہ اپنی بیوی کے راز کو (لوگوں میں ) ظاہِر کردے ۔  ‘‘  (صحِیح مُسلِم ص۷۵۳ حدیث ۱۴۳۷)

حیاء کرنے کا حق :  حضرت سیِّدُنا عبد اﷲ ابنِ مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے مَروی ہے کہ حُضُور اکرم، نُورِ مُجَسَّم، شاہِ بَنی آدم، رسولِ مُحْتَشَمصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  نے صَحابۂ کِرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہم سے فرمایا : ’’ اللہ عَزَّوَجَلَّ سے حیاء کرو جیسا حیاء کرنے کا حق ہے ۔  ‘‘  سیِّدُنا عبداﷲ ابنِ مسعود رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں ہم نے عرض کیا :   ’’  ہم  اللہ عَزَّوَجَلَّ سے حیاء کرتے ہیں اور سب خوبیاں اللہ عَزَّوَجَلَّکیلئے ہیں ۔  ‘‘  ارشاد فرمایا :   ’’ یہ نہیں ، بلکہ اللہ   عَزَّوَجَلَّسے      کما حقُّہ ٗحیاء کرنے کے معنیٰ یہ ہیں کہ سر اور سر میں جتنے اَعضاء ہیں انکی اور پیٹ کی اور پیٹ جن جن اَعضاء کو گھیرے ہے اُن کی حفاظت کرے اور موت اور مرنے کے بعد گلنے سڑنے کو یاد کرے ۔  اور آخِرت کو چاہنے والا دنیا کی زَیب و زِینت چھوڑ دیتا ہے تو جس نے ایسا کیا اُس نیاللہ عَزَّوَجَلَّ  سے شرمانے کا حق ادا کر دیا ۔  ‘‘ (مُسْنَدِ اِمام اَحْمَد ج۲ ص۳۳حدیث ۳۶۷۱ )

               میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو !  ہمیں اپنے جسم کے تمام اَعضاء کو حیا کا عادی بنانا اور گناہوں سے بچانا چاہئے ۔  اَعضاء کو گناہوں سے بچانے کے ضِمن میں کچھ مَدَنی پھول عرض کرتا ہوں :

سر کی حیاء

            سر کو بُرائیوں سے بچانا یہ ہے کہ بُرے خیالات، گندی سوچ اور کسی مسلمان کے بارے میں بدگُمانی وغیرہ سے اِحتِراز (پرہیز) کیا جائے اور سر کے اَعضاء جیسے ہونٹ، زَبان، کان اور آنکھوں وغیرہ کے ذَرِیعے بھی گناہ نہ کئے جائیں ۔  

زَبان کی حیاء

            زَبان کو بُرائیوں سے بچاتے ہوئے بدزَبانی اور بے حیائی کی باتوں سے ہر وقت پرہیز کرنی چاہئے ، اور یاد رکھئے !  اپنے بھائی کو گالی دینا گناہ ہے اور بے حیائی کی باتیں کرنے والے بد نصیب پر جنّت حرام ہے ۔  چُنانچِہ

جنّت حرام ہے :  حُضُور تاجدارِ مدینہ، قرارِ قلب و سینہ، صاحِب مُعطّر پسینہصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کا فرمانِ باقرینہ ہے :   ’’ اُس شخص پر جنَّت حرام ہے جو فُحش گوئی (یعنی بے حیائی کی بات) سے کام لیتا ہے ۔  ‘‘ (اَ لْجامِعُ الصَّغِیر لِلسُّیُوْطِیّ ص۲۲۱حدیث ۳۶۴۸  دارالکتب العلمیۃ بیروت) 

جہنَّمی بھی بیزار :  منقول ہے :  چار طرح کے جہنَّمی کہ جو کھولتے پانی اور آگ کے مابَین(یعنی درمیان) بھاگتے پھرتے وَیل وثُبُور (ھلاکت) مانگتے  ہونگے ۔  ان میں سے ایک وہ شخص کہ اس کے مُنہ سے پِیپ اور خون بہتے ہونگے ۔  جہنَّمی کہیں گے :   ’’ اس بد بخت کو کیا ہوا ہماری تکلیف میں اضافہ کئے دیتا ہے ؟ ‘‘  کہا جائے گا :   ’’ یہ بدبخت خبیث اور بُری بات کی

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن