30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بٹھائے اور ہر اُس کام سے بچے جس سے اُس کی ناراضی کا اندیشہ ہو ۔ حضرتِ سیِّدُنا شَہابُ الدّین سُہروردی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں : ’’ اللہ عَزَّوَجَلَّ کے عظمت و جلال کی تعظیم کے لئے روح کو جُھکانا حیاء ہے ۔ ‘‘ اور اِسی قَبِیل (قِسم) سے حضرتِ سیِّدُنا اِسرافیلعَلَیْہِ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلام کی حیاء ہے جیسا کہ وارِد ہوا کہ وہ اللّٰہتعالیٰ سے حیا کی وجہ سے اپنے پَروں سے خود کو چُھپائے ہوئے ہیں ۔ (مِرْقَاۃُ الْمَفَاتِیْح ج۸ ص۸۰۲ ، تحت الحدیث ۵۰۷۱ دارُالفِکْر بیروت)
حضرتِ سیِّدُنا عثمانِ غنی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکی حیاء بھی اِسی قسم سے ہے ، جیسا کہ آپ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہکا فرمان ہے : ’’ میں بند کمرے میں غُسل کرتا ہوں تو اللہ عَزَّوَجَلَّ سے حیاء کی وجہ سے سِمَٹ جاتا ہوں ۔ (اَیْضاً) ’’ ابنِ عساکِر ‘‘ نے حضرت سیِّدُنا ابوہُریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہسے رِوایت کیا کہ آقائے دو جہاں صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا : ’’ حیا ایمان سے ہے اور عثمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہمیری اُمّت میں سب سے بڑھ کر حیا کرنے والے ہیں ۔ ‘‘ (اَ لْجامِعُ الصَّغِیر لِلسُّیُوْطِی ص۲۳۵حدیث ۳۸۶۹دار الکتب العلمیۃ بیروت)
یا الٰہی ! دے ہمیں بھی دولتِ شرم و حیا
حضرتِ عثماں غنیِٔ با حیا کے واسِطے
صَلُّو ا عَلَی الْحَبِیب ! صلَّی اللّٰہُ تعالٰی علٰی محمَّد
حیاء کی2 قِسمیں : فَقیہ ابواللَّیث سَمَرقَندی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہفرماتے ہیں : حیاء کی دو قسمیں ہیں : {1}لوگوں کے مُعامَلہ میں حیاء {2}اللہ عَزَّوَجَلَّ کے مُعامَلہ میں حیاء ۔ لوگوں کے مُعامَلے میں حیاء کرنے کا مطلب یہ ہے کہ تُو اپنی نَظَر کو حرام کردہ اشیاء سے بچا اور اللہ عَزَّوَجَلَّ کے مُعامَلے میں حیاء کرنے سے مُراد یہ ہے کہ تو اُس کی نعمت کو پہچان اور اُس کی نافرمانی کرنے سے حیاء کر ۔ (تنْبِیہُ الغَافِلِین ص۲۵۸ پشاور)
فِطری و شَرْعی (شَر ۔ عی) اعتِبار سے بھی حَیاء کی تقسیم کی گئی ہے ۔ فِطری حیاء وہ ہے جسیاللہ تَعَالٰی نے ہر جان میں پیدا فرمایا ہے اور یہ پیدائشی طور پر ہر شَخْص میں ہوتی ہے اور شَرْعی حیاء یہ ہے کہ بندہ اللہ تَعَالٰی کی نعمتوں اور اپنی کوتاہیوں پر غور کر کے نادِم و شرمندہ ہو اور اِس شرمندَگی اوراللہ تَعَالٰی کے خوف کی بِناء پر آئندہ گناہوں سے بچنے اور نیکیاں کرنے کی کوشِش کرے ۔ عُلَماء (عُ ۔ لَ ۔ ماء) فرما تے ہیں کہ ’’ حیاء ایک ایسا خُلق ہے جو بُرے کام چھوڑنے پر اُبھارے اور حق دار کے حق میں کمی کرنے سے روکے ۔ ‘‘
(مِرْقَاۃُ الْمَفَاتِیْح ج۸ ص۸۰۰ ، تحت الحدیث ۵۰۷۰)
حیاء میں تمام اسلامی اَحکام پوشیدہ ہیں
حیاء کے بارے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ ایک ایسا خُلق ہے جس پر اسلام کا مَدَار ہے اور اس کی تَوجِیہ(یعنی وجہ)یہ ہے کہ انسان کے اَفعال دو طرح کے ہیں (۱) جن سے حیا کرتا ہے (۲) جن سے حیا نہیں کرتا ۔ پہلی قسم حرام و مکروہ کو شامل ہے اور ان کا ترک مَشرُوع (یعنی موافِقِ شَرع) ہے ۔ دوسری قسم واجِب، مُستحب اور مُباح کو شامل ہے ، ان میں سے پہلے دو کا کرنا مَشرُوع اور تیسرے کا کرنا جائز ہے ۔ یوں یہ حدیثِ مُبارَکہ ’’ جب تو حیا نہ کرے تو جو چاہے کر ۔ ‘‘ ان پانچوں اَحکام کو شامل ہے ۔ (مِرْقَاۃُ الْمَفَاتِیْح ج۸ ص۸۰۲ ، تَحْتَ الْحَدِیث ۵۰۷۱)
حیاء کے اَحکام
حیاء کبھی فرض و واجِب ہوتی ہے جیسے کسی حرام و ناجائز کام سے حَیاء کرنا کبھی مُستَحب جیسے مکروہِ تنزیہی سے بچنے میں حیائ، اور کبھی مُباح (یعنی کرنا نہ کرنا یکساں ) جیسے کسی مُباحِ شَرْعی کے کرنے سے حیاء ۔ (نزھۃ القاری ج۱ ص۳۳۴)
میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو ! حیاء کی نَشوونُما میں ماحول اور تربیَّت کا بَہُت عمل دَخْل ہے ۔ حیادار ماحول مُیَسَّر آنے کی صورت میں حیاء کو خوب نِکھار ملتا ہے جبکہ بے حیاء لوگوں کی صحبت قلب و نگاہ کی پاکیزگی سَلْب کر کے بے شرم (بے ۔ شرْ ۔ مْ) کر دیتی ہے اور بندہ بے شمار غیر اَخلاقی اور ناجائز کاموں میں مُبتَلا ہو جاتا ہے اس لئے کہ حیاء ہی تو تھی جو برائیوں اور گناھوں سے روکتی تھی ۔ جب حیاء ہی نہ رہی تو اب بُرائی سے کون روکے ؟ بَہُت سے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو بدنامی کے خوف سے شرما کر بُرائیاں نہیں کرتے مگر جنہیں نیک نامی و بدنامی کی پرواہ نہیں ہوتی ایسے بے حیا لوگ ہر گناہ کر گزرتے ، اَخلاقیات کی حُدُود توڑ کر بداَخلاقی کے میدان میں اُتر آتے اور انسانیّت سے گِرے ہوئے کام کرنے میں بھی نَنگ و عار محسوس نہیں کرتے ۔
اسلام میں حیاء کو بَہُت اَہَمِّیَّت (اَھَمْ ۔ مِیْ ۔ یَتْ) دی گئی ہے ۔ چُنانچِہ حدیث شریف میں ہے : ’’ بے شک ہر دین کا ایک خُلْق ہے اور اسلام کا خُلق حیاء ہے ۔ ‘‘ (سُنَن ابن ماجہ ج۴ ص۴۶۰ حدیث ۴۱۸۱ دارُالمَعْرِفۃ بیروت) یعنی ہر اُمَّت کی کوئی نہ کوئی خاص خَصْلت ہوتی ہے جو دیگر خصلتوں پر غالِب ہوتی ہے اور اسلام کی وہ خصلت حیاء ہے ۔ اسلئے کہ حیاء ایک ایسا خُلْق ہے جو اَخلاقی
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع