Ayat e Sajda Ke Fazail Aur 60 Masail
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ayat e Sajda Ke Fazail Aur 60 Masail | آیت سجدہ کے فضائل اور 60 مسائل

book_icon
آیت سجدہ کے فضائل اور 60 مسائل
            
البتّہ کُفّارِ قریش نے سجدہ نہ کیا تواُن کے اس فِعْل کی بُرائی میں یہ آیت ( وَ اِذَا قُرِئَ عَلَیْهِمُ الْقُرْاٰنُ لَا یَسْجُدُوْنَ) نازل ہوئی اور فرمایا گیا کہ جب کُفّار کے سامنے قرآن پڑھا جاتا ہے تو وہ سجدۂ تلاوت نہیں کرتے۔ ( تفسیراتِ احمدِیہ، الانشقاق،تَحْتَ الآیۃ: 21، ص738) مُفسّرِ قرآن امام فخرُ الدِّین رازی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ فرماتے ہیں:” کُفّار چونکہ انتہائی فصیح و بلیغ تھے اس لئے قرآنِ کریم سُننے کے بعد ان کے پاس اس کے علاوہ اور کوئی چارہ نہ تھا کہ وہ قرآنِ کریم کو اپنی مِثل لانے سے عاجز کر دینے والا مان لیں ،جب انہوں نے نبیِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی نبوت درست ہونے اور اَحکامات اور منع کئے جانے والے کاموں میں ان کی اِطاعت واجب ہو نے کو جان لیا تو (ان پر لازم تھا کہ وہ نبیِ کریم صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم پر ایمان لائیں اور ان کی اِطاعت کریں چونکہ کُفّار نے ا یسا نہیں کیا اس لئے) قرآن سُن کر سجدہ نہ کرنے پر اللہ پاک کا اُن کی مَذمّت کرنا حق ہے۔ ( تفسیرکبیر، پ 30، الانشقاق، تحت الآیۃ: 21، 11 / 104) اِس آیت سے ثابت ہوا کہ سجدۂ تلاوت کی آیت سننے والے پر سجدہ ٔتلاوت کرنا واجب ہے اور حدیث سے ثابت ہے کہ وہ آیت پڑھنے والے اور سننے والے دونوں پر سجدۂ تلاوت واجب ہوجاتا ہے۔ (تفسیر صراط الجنان، پ 30، الانشقاق، تحت الآیۃ: 21، 10/594)

‫‏‫تلاوت کے سجدوں کی وجہ

حضرتِ علّامہ علی بن سلطان محمد قاری حنفی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ نے علّامہ امام اِبنِ حَجَر عَسْقَلانی رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کے حوالے سے بیان کیا ہے:قرآن مجید میں جو چودہ سجدے ہیں ان کے اَسباب یہ ہیں: (1)بعض جگہوں پر سجدہ کرنے والوں کی تعریف کی گئی ہے ۔ (2)بعض جگہوں پر سجدےسے انکار کرنے والوں کی بُرائی بیان کی گئی ہے۔ (3) بعض جگہوں پر سجدوں کا

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن