Ayat e Sajda Ke Fazail Aur 60 Masail
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Ayat e Sajda Ke Fazail Aur 60 Masail | آیت سجدہ کے فضائل اور 60 مسائل

book_icon
آیت سجدہ کے فضائل اور 60 مسائل
            
جواب:جہاں سجدۂ تلاوت آئے گا وہاں آپ کو سجدہ کرنا ہوگا، لیکن آپ چونکہ عام نمازوں میں مُسَلْسَل قرآنِ کریم پڑھ رہے ہیں جس کی وجہ سے درمیان میں آیاتِ سجدہ آرہی ہیں، جبکہ عَوام صرف تراویح میں سجدۂ تِلاوت کرنے کی عادِی ہے، اِس لئے عام نمازوں میں آپ کا سجدۂ تلاوت کرنا عَوام کی سمجھ میں نہیں آئے گا۔ (امیرِ اہل ِسنّت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ ارشادفرماتےہیں:)مىں نے بہت پہلے اىک قصّہ کسی عالِم صاحب سے سُنا تھا کہ ایک بے نمازى شخص عید کی نماز پڑھنے گیا تو اتفاق سے نماز میں کوئی ایسا مسئلہ ہوگیا جس کی وجہ سے اِمام صاحب کو سجدۂ سَہْو کرنا پڑا ، وہ بے نمازی سجدۂ سَہْو دیکھ کر چونکا اور سوچنے لگا کہ ” پتا نہىں! یہ کون سا فرقہ ہے جو ایک طرف سَلام پھیر کر پھر دو سجدے کرتا ہے!!“ اِس لئے ہمیں عوام کے ساتھ چلنا چاہیے۔البتّہ سجدۂ سہو کے اَحکامات اپنی جگہ باقی رہیں گے۔ اگر آپ عام نمازوں میں آیتِ سجدہ آنے کے بعد سجدۂ تلاوت کرتے ہیں تو ہوسکتا ہے کہ آپ کے مُسْتَقِل نمازیوں کو یہ بات معلوم ہو لیکن کوئی اَجْنَبی آئے گا اور یہ مُعامَلہ دیکھے گا تو اُسے تعجُّب ہوگا ، اِس لئے وہ کام کیا جائے جو عوام بَرداشْت کرسکے اور وہ پرىشان نہ ہو۔ تَنفیرِ عوام سے بچنا ضرورى ہے ، ورنہ عَوام مسجد سے دُور ہو جائے گی کہ ”اِمام کو دیکھو ، فرض نمازوں میں سجدے کرواتا رہتا ہے۔“ اور اگر کبھی سِرّی نماز میں آیتِ سجدۂ تِلاوت کی اور سجدۂ تِلاوت کیا تو وہ اور بھی عجیب ہوجائے گا۔ (ملفوظات امیراہل سنت، 9/242 ) سوال:كيا آیتِ سجدہ لکھنے یا دیکھنے سے سجدہ واجب ہوتا ہے؟ جواب:نہیں، آیتِ سجدہ لکھنے یا دیکھنے سے سجدہ واجب نہیں ہوتا۔ (حلبی کبیر، ص 500) سوال:کوئی شخص اپنی نماز پڑھتے ہوئے آ یتِ سجدہ سن لے تو کیا حکم ہے ؟ جواب:جو شخص نماز میں نہیں اُس نے آیتِ سجدہ پڑھی اور نمازی نے سن لی تو نماز کے

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن