دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Automatic Machine Me Kapre Dhona Kaisa? | آٹو میٹک مشین میں کپڑے دھونا کیسا ؟

book_icon
آٹو میٹک مشین میں کپڑے دھونا کیسا ؟
            
خلاصہ درج ذیل ہے:

نجاست(ناپاکی) کی دو قسمیں اور ناپاک کپڑے پاک کرنے کا اصول:

مرئیہ (Visible)نجاست (یعنی وہ ناپاکی جو سوکھنے کے بعد دکھائی دے ) اگر کپڑے کو لگ جائے ، تواسے پاک کرنے کا اصول یہ ہے کہ اس نجاست اور اس کے اثر کوزائل(ختم) کر دیا جائے۔اب چاہے ایک بار دھونے سے زائل ہو جائے یاتین سے زیادہ باردھونا پڑے اور بہتے پانی میں دھوئیں، چاہیں کسی برتن وغیرہ میں دھوئیں۔ ہر صورت میں جب نجاست اور اس کا اثر زائل ہوگا ، تو کپڑا پاک ہو جائے گا اگرچہ اسے ابھی نچوڑا نہ گیا ہو۔(ہاں اگر نجاست کا اثرمثلاً: رنگ یا بو دور کرنا مشکل ہو،تواس کی معافی ہوگی۔ ایسے اثر کودور کرنے کے لیے صابن یا گرم پانی استعمال کرنا لازم نہیں ۔) غیر مرئیہ (Invisible)نجاست (یعنی وہ ناپاکی جو سوکھنے کے بعد دکھائی نہ دے )اگر کپڑے کو لگ جائےاور اسے جاری پانی کے علاوہ کسی برتن وغیرہ(یعنی ٹھہرے ہوئے تھوڑے پانی) میں دھویا جائے ، تو اسے پاک کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اسے تین بار دھویا جائے اور ہر بار دھونے کے بعد اتنا نچوڑیں کہ مزید قطرہ نہ نکلےاور اگر اسے نچوڑنا ،ممکن نہ ہو، تو پھر ہر بار خشک ہونے کے بعد(یعنی قطرے ٹپکنا بند ہونے کے بعد) دوبارہ دھوئیں، یوں تین بار دھونےاور نچوڑنے سے کپڑا پاک ہوگا۔

آٹو میٹک واشنگ مشین میں دھلے ہوئے کپڑوں کےمتعلق شرعی حکم:

اس اصول کے مطابق اگر کپڑے پرنجاست مرئیہ (یعنی دکھائی دینے والی ناپاکی) لگی ہے اور کسی نے آٹومیٹک واشنگ مشین میں ڈال کر اسے دھو دیا ،تو جب مشین نے کپڑا دھو کر اس سے نجاست کا اثر زائل کر دیا اور پانی جدا کر کے باہر نکال دیا اس وقت یہ کپڑا پاک ہوگیا اور تبعاً وہ مشین

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن