Automatic Machine Me Kapre Dhona Kaisa
دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Automatic Machine Me Kapre Dhona Kaisa? | آٹو میٹک مشین میں کپڑے دھونا کیسا ؟

book_icon
آٹو میٹک مشین میں کپڑے دھونا کیسا ؟
            
دُوسری جماعتِ ائمہ نے فرمایا :قول ثانی قول اول کی تحدید وتقدیر ہے یعنی یہ غلبہ ظن غالباً تین بار میں حاصل ہوتا ہے، ای وانما العبرۃ للغالب وعلیہ تبنی الاحکام ویقطع النظر عن القلیل النادر ‘‘(یعنی اعتبار غالب کا ہوتا ہے اور اَحکام کی بنیاد بھی یہی ہے ، قلیل و کمیاب سے صَرفِ نظر کیا جاتا ہے ۔ ) اس تقدیر پر دونوں قول قولِ ثانی کی طرف عود کرآئیں گے ،ہدایہ وکافی ودرر وغنیہ وتنویر وغیرہا میں اسی طرف میل فرمایا اور بیشک وہ بہت قرینِ قیاس ہے ۔بالجملہ دونوں قول نہایت باقوت ہیں اور دونوں کو ظاہر الروایۃ کہا گیا اور دونوں طرف تصحیح وترجیح۔ اقول:مگر قول ثانی عامہ متون میں مذکور اور غالباً اُسی میں احتیاط زیادہ اور اُس میں انضباط ازید اور آج کل اگر بعض لوگ موسوس ہیں، تو بھتیرے مُداہن وبے پروا ہیں،انہیں ایک ایسے غیر منضبط بات بتانے میں اُن کی بے پرواہی کی مطلق العنانی ہے،لہٰذا قول ثانی ہی پر عمل انسب والیق ہے اور ہدایہ وکافی کی توفیق حسن پر تو قول ثانی کے سوا دوسرا قول ہی نہیں۔ بہرحال ایک بار دھونے سے جبکہ زوال نجاست کا ظن غالب نہ ہو اور غالباً بلامبالغہ سرسری طور پر ایک دفعہ دھونے میں ایسا ہی ہوگا ،تو اس صورت میں بالاِتفاق طہارت حاصل نہ ہوگی۔“(1) واضح رہے کہ مشین میں ناپاک کپڑا ڈال کر جب پانی ڈالا جاتا ہے، تو اصولی طور پر یہ اسی وقت ناپاک ہو جانا چاہیے، لیکن خلاف قیاس ضرورت کے تحت فی الحال اس کی ناپاکی کا حکم نہیں دیا جاتا ،بلکہ جب یہ پانی کپڑے سے جدا ہوگا ، اس وقت اس کی ناپاکی کا حکم ہوگا ، لہٰذاپہلی ، دوسری اور تیسری مرتبہ جب پانی کپڑے سے جدا ہوگا، تو وہ پانی تو ناپاک ہوگا، لیکن تیسری مرتبہ کے بعد کپڑا پاک شمار ہوگا۔علامہ شامی علیہ الرحمۃ بحر کے حوالے سے لکھتے ہیں:” اعلم أن القياس يقتضي
1…۔ (فتاوی رضویہ، جلد4، صفحہ393، رضا فاؤنڈیشن، لاہور)

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن