دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

زوجہِ زکریا علیہ السلام کے بانجھ پن کی دوری :

book_icon
عورت اور قرآن
            
خَلَقْتُكَ مِنْ قَبْلُ وَ لَمْ تَكُ شَیْــٴًـا(۹)(1) رب نے فرمایا ہے کہ یہ میرے اوپر بہت آسان ہے اور میں نے تو اس سے پہلے تجھے پیدا کیا حالانکہ تم کچھ بھی نہ تھے۔

زوجہِ زکریا علیہ السلام کے بانجھ پن کی دوری :

اللہ تعالیٰ نے حضرت زکریا علیہ السلام کی دعا قبول کی اور انہیں سعادت مند فرزند حضرت یحییٰ علیہ السلام عطا فرمایا اورحضرت زکریا علیہ السلام کے لئے آپ کی زوجہ کا بانجھ پن ختم کر کے اسے اولاد پیدا کرنے کے قابل بنا دیا۔(2) قرآن پاک میں ہے : فَاسْتَجَبْنَا لَهٗ٘-وَ وَهَبْنَا لَهٗ یَحْیٰى وَ اَصْلَحْنَا لَهٗ زَوْجَهٗؕ- (3) ترجمہ : تو ہم نے اس کی دعا قبول کی اور اسے یحییٰ عطا فرمایا اور اس کے لیے اس کی بیوی کو قابل بنا دیا۔

زوجہِ زکریا علیہ السلام کی نیکی اور خدا سے تعلق:

ارشاد باری تعالیٰ ہے: اِنَّهُمْ كَانُوْا یُسٰرِعُوْنَ فِی الْخَیْرٰتِ وَ یَدْعُوْنَنَا رَغَبًا وَّ رَهَبًاؕ-وَ كَانُوْا لَنَا خٰشِعِیْنَ(۹۰)(4) ترجمہ :بیشک وہ نیکیوں میں جلدی کرتے تھے اور ہمیں بڑی رغبت سے اور بڑے ڈر سے پکارتے تھے اور ہمارے حضور دل سے جھکنے والے تھے۔ علامہ اسماعیل حقی رحمۃ اللہ علیہ اس آیت کی تفسیر میں لکھتے ہیں: ایک قول یہ ہے کہ اس آیت میں حضرت زکریا علیہ السلام ، ان کی زوجہ اور حضرت یحییٰ علیہ السلام کا تذکرہ ہے کہ یہ لوگ نیک کاموں میں جلدی کرتے تھے اور اللہ تعالیٰ کو اس کے لطف و جمال کی رغبت رکھتے ہوئے اور اس کے قہر و جلال سے خوفزدہ ہو کر پکارتے تھے اور اسی کے آگے دل سے جھکنے والے اور خشوع و خضوع کے ساتھ اس کی عبادت کرنے والے تھے۔(5)

ماں باپ کے ساتھ حضرت یحییٰ علیہ السلام کا حسن ِ سلوک:

حضرت یحییٰ علیہ السلام اپنے ماں باپ کے فرمانبردار، ان کے ساتھ اچھا سلوک کرنے والے اور ہر چیز میں ان
[1] … پ16،مریم:8 ،9 [2] … مدارک، الانبیاء، تحت الآیۃ: ۹۰، ص:۷۲۵ [3] … پ17،الانبیاء:90 [4] … پ17،الانبیاء:90 [5] … روح البیان،الانبیاء،تحت الآیۃ:90، 5/526

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن