30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(1) اللہ تعالیٰ نے آپ رضی اللہ عنہا کو آپ کی والدہ کی دعا میں ذکر کردہ لڑکے سے بہتر بنایا۔ارشاد باری تعالیٰ ہے:
وَ اللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا وَضَعَتْؕ-وَ لَیْسَ الذَّكَرُ كَالْاُنْثٰىۚ- (1)
ترجمہ :حالانکہ اللہ بہتر جانتا ہے جو اس نے جنا اور وہ لڑکا (جس کی خواہش تھی) اس لڑکی جیسا نہیں (جو اسے عطا کی گئی)۔
(2)عورت ہونے کے باوجود بیتُ المقدس کی خدمت کے لیے انہیں نذر میں قبول فرما لیا حالانکہ اس خدمت کے لیے صرف مردوں کو ہی منتخب کیا جاتا تھا۔
(3) آپ رضی اللہ عنہا کے لیے بے موسمی پھلوں کی صورت میں جنتی رزق بھیجا گیا۔
(4)آپ رضی اللہ عنہا مادر زادیعنی پیدائشی وَلِیَّہ تھیں۔
(5) حضرت زکریا علیہ السلام کو آپ کا کفیل بنایا گیا۔
(6،7)آپ رضی اللہ عنہا کو گناہوں سے اور مردوں کے ان پر قدرت پانے سے پاکیزہ بنایا اورانہیں ان کے زمانے میں سارے جہان کی عورتوں پر فضیلت عطا فرمائی کہ بغیر باپ کے بیٹا دیا اور فرشتوں کا کلام سنوایا۔
(8،9)آپ رضی اللہ عنہا بہت سچی، اپنے رب عزّوجلّ کے کلمات اور اس کی کتابوں کی تصدیق کرنے والی تھیں۔ ارشاد باری تعالیٰ ہے :
مَا الْمَسِیْحُ ابْنُ مَرْیَمَ اِلَّا رَسُوْلٌۚ-قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِ الرُّسُلُؕ-وَ اُمُّهٗ صِدِّیْقَةٌؕ- (2)
ترجمہ :مسیح بن مریم تو صرف ایک رسول ہے۔ اس سے پہلے بہت سے رسول گزرچکے ہیں اوراس کی ماں صدیقہ (بہت سچی) ہے ۔
(10) اللہ تعالیٰ نے آپ رضی اللہ عنہا کی پاکیزہ سیرت کو مسلمانوں کے لیے ایک مثال بنایا فرمان باری تعالیٰ ہے:
وَ مَرْیَمَ ابْنَتَ عِمْرٰنَ الَّتِیْۤ اَحْصَنَتْ فَرْجَهَا فَنَفَخْنَا فِیْهِ مِنْ رُّوْحِنَا وَ صَدَّقَتْ بِكَلِمٰتِ رَبِّهَا وَ كُتُبِهٖ وَ كَانَتْ مِنَ الْقٰنِتِیْنَ۠(۱۲)(3)
ترجمہ :اور عمران کی بیٹی مریم کو (مثال بنا دیا) جس نے اپنے پارسائی کے مقام کی حفاظت کی تو ہم نے اس میں اپنی طرف کی روح پھونکی اور اس نے اپنے رب کی باتوں اور اس کی کتابوں کی تصدیق کی اور وہ فرمانبرداروں میں سے تھی۔
[1] …پ۳،اٰل عمران:۳۶.
[2] …پ۶،المائدہ:۷۵.
[3] …پ۲۸،التحریم:۱۲.
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع