30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بچے سے پوچھ لویہ جواب دے گا۔ اس پر لوگوں نے کہا:
كَیْفَ نُكَلِّمُ مَنْ كَانَ فِی الْمَهْدِ صَبِیًّا(۲۹)(1)
ترجمہ : ہم اس سے کیسے بات کریں؟جو ابھی ماں کی گود میں بچہ ہے۔
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا کلام فرمانا:
یہ گفتگوسن کر حضرت عیسیٰ علیہ السلام نے دودھ پینا چھوڑ دیا اور بائیں ہاتھ پر ٹیک لگا کر لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور سیدھے ہاتھ مبارک سے اشارہ کرکے بات کرنا شروع کی اور فرمایا:(2)
اِنِّیْ عَبْدُ اللّٰهِ ﳴ اٰتٰىنِیَ الْكِتٰبَ وَ جَعَلَنِیْ نَبِیًّاۙ(۳۰) وَّ جَعَلَنِیْ مُبٰرَكًا اَیْنَ مَا كُنْتُ۪-وَ اَوْصٰنِیْ بِالصَّلٰوةِ وَ الزَّكٰوةِ مَا دُمْتُ حَیًّاﳚ(۳۱) وَّ بَرًّۢا بِوَالِدَتِیْ٘-وَ لَمْ یَجْعَلْنِیْ جَبَّارًا شَقِیًّا(۳۲) وَ السَّلٰمُ عَلَیَّ یَوْمَ وُلِدْتُّ وَ یَوْمَ اَمُوْتُ وَ یَوْمَ اُبْعَثُ حَیًّا(۳۳)(3)
ترجمہ : بیشک میں اللہ کا بندہ ہوں، اس نے مجھے کتاب دی ہے اور مجھے نبی بنایا ہے۔ اور اس نے مجھے مبارک بنایا ہے خواہ میں کہیں بھی ہوں اور اس نے مجھے نماز اور زکوٰۃ کی تاکید فرمائی ہے جب تک میں زندہ رہوں۔ اور (مجھے) اپنی ماں سے اچھا سلوک کرنے والا (بنایا) اور مجھے متکبر، بدنصیب نہ بنایا۔ اور مجھ پر سلامتی ہو جس دن میں پیدا ہوا اور جس دن وفات پاؤں اور جس دن زندہ اٹھایا جاؤں۔
قوم کا حضرت مریم رضی اللہ عنہا کی پاکدامنی پر یقین:
حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا کلام سن کرتمام لوگ خاموش ہوگئے اور انہیں آپ علیہ السلام کی والدہ ماجدہ کے نیک و پرہیزگار اور پاک دامن ہونے پر یقین آگیا کہ جوبچہ اس طرح کی باتیں کر رہا ہے اس کی والدہ ہمارے لگائے ہوئے الزامات سے بَری ہیں، اس کلام کے بعد آپ علیہ السلام خاموش ہوگئے اور دوبارہ اسی وقت کلام کیاجب دوسرے بچوں کی طرح بولنے کی عمرتک پہنچ گئے۔(4)
حضرت مریم رضی اللہ عنہا کے فضائل:
قرآن و حدیث آپ رضی اللہ عنہا کے بہت سے فضائل بیان کیے گئے ہیں ،ان میں سے14 فضائل درج ذیل ہیں۔
[1] …پ۱۶،مریم:۲۹.
[2] … روح البیان،مریم،تحت الآیة:۲۹، ۵/۳۳۰، خازن،مریم،تحت الآیة:۲۹، ۳/۲۳۳-۲۳۴، ملتقطاً.
[3] …پ۱۶،مریم:۳۰ تا ۳۳.
[4] … خازن،مریم،تحت الآیة:۳۳، ۳/۲۳۴.
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع