دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

ولادتِ عیسیٰ اور قوم کا رد عمل:

book_icon
عورت اور قرآن
            
(2)حضرت مریم رضی اللہ عنہا کو خاموش رہنے کی نذر ماننے کا اس لئے حکم دیا گیا تاکہ کلام حضرت عیسیٰ علیہ السلام فرمائیں اور ان کا کلام مضبوط حجت ہو جس سے تہمت زائل ہو جائے۔ نیز جہاں مخاطب کے نہ ماننے کا غالب گمان ہو وہاں خاموش رہنا اور منہ پھیر لینا چاہئے جیسے جاہلوں کے جواب میں خاموشی ہی بہتر ہے۔(1) یاد رہے کہ پہلے زمانہ میں خاموشی کا بھی روزہ ہوتا تھا جیسا کہ ہماری شریعت میں کھانے پینے سے بچنے کا روزہ ہوتا ہے ، البتہ ہماری شریعت میں چپ رہنے کا روزہ منسوخ ہوگیا ہے ۔

ولادتِ عیسیٰ اور قوم کا رد عمل:

حضرت جبریل علیہ السلام کاتسلی آمیز کلام سن کر حضرت مریم رضی اللہ عنہا کی پریشانی دور ہوئی اور کچھ ہی دیر میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی بھی ولادت ہو گئی۔اس کے بعدحضرت مریم رضی اللہ عنہا انہیں اُٹھائے ہوئے اپنی قوم کے پاس تشریف لے آئیں ۔ جب لوگوں نے آپ رضی اللہ عنہا کی گود میں بچہ دیکھا تو وہ غمزدہ ہو کر رونے لگے اور کہا: یٰمَرْیَمُ لَقَدْ جِئْتِ شَیْــٴًـا فَرِیًّا(۲۷) یٰۤاُخْتَ هٰرُوْنَ مَا كَانَ اَبُوْكِ امْرَاَ سَوْءٍ وَّ مَا كَانَتْ اُمُّكِ بَغِیًّاۖۚ(۲۸)(2) ترجمہ :اے مریم! بیشک تو بہت ہی عجیب و غریب چیز لائی ہے۔ اے ہارون کی بہن! نہ تو تیرا باپ کوئی برا آدمی تھا اور نہ ہی تیری ماں بدکارتھی۔ حضرت مریم رضی اللہ عنہا کوان کی قوم کے لوگوں نے ہارون کی بہن کہا، اس ہارون سے آپ رضی اللہ عنہا کے حقیقی بھائی مراد ہیں یا تقوی و پرہیزگاری میں بنی اسرائیل کے ایک ہارون نامی شخص سے تشبیہ دیتے ہوئے لوگوں نے آپ رضی اللہ عنہا کو ہارون کی بہن کہا۔(3)

حضرت مریم رضی اللہ عنہا کا جواب:

حضرت مریم رضی اللہ عنہا نے چونکہ اللہ تعالیٰ کے حکم سے چپ کاروزہ رکھا ہوا تھا اس لئے آپ رضی اللہ عنہا نے خود جواب دینے کی بجائے حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی طرف اشارہ کرکے کہا کہ اگر کچھ پوچھنا ہے تواس
[1] … خازن،مریم،تحت الآیة:۲۶، ۳/۲۳۳، مدارک،مریم،تحت الآیة:۲۶، ص۶۷۱-۶۷۲، ملتقطاً. [2] …پ۱۶،مریم:۲۷-۲۸. [3] … خازن،مریم،تحت الآیة:۲۸، ۳/۲۳۳، مدارک،مریم،تحت الآیة:۲۸، ص۶۷۲، ملتقطاً.

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن