دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

حمل کے آثار ظاہر ہونے پر قوم سے علیحدہ مقام کی طرف روانگی:

book_icon
عورت اور قرآن
            
کی وہ بغیربیج ہی کے پیدا کی اور درخت اپنی قدرت سے بغیر بارش کے اگائے، کیا تو یہ کہہ سکتا ہے کہ اللہ تعالیٰ پانی کی مدد کے بغیر درخت پیدا کرنے پر قادر نہیں؟ یوسف نے کہا :میں یہ تو نہیں کہتا بے شک میں اس کا قائل ہوں کہ اللہ عزّوجلّ ہر شے پر قادر ہےجسے کُن فرمائے وہ ہوجاتی ہے۔ حضرت مریم رضی اللہ عنہا نے کہا: کیا تجھے معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت آدم علیہ السلام اور اُن کی بیوی کو بغیر ماں باپ کے پیدا کیا۔ حضرت مریم رضی اللہ عنہا کے اس کلام سے یوسف کا شُبہ رفع ہوگیا ۔ حضرت مریم رضی اللہ عنہا حمل کے سبب سے جسمانی طور پر کمزور ہوگئی تھیں اس لئے حضرت مریم رضی اللہ عنہا کی نِیابَت کے طور پر یوسف نجار مسجد کی خدمت سر انجام دینے لگا۔(1) یہاں ایک بات قابل توجہ ہے کہ عیسائیوں کے بعض فرقے اور موجودہ زمانے کے قادیانی یوسف نجار کوحضرت عیسیٰ علیہ السلام کا والد قرار دیتے ہیں، یہ ہر گزدرست نہیں کیونکہ اگر یوسف نجار حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے والد ہوتے تو قرآن پاک میں اللہ تعالیٰ انہیں ’’ابنِ مریم‘‘ ہر گز نہ فرماتا بلکہ ان کے والد کی طرف ہی منسوب فرماتا،احادیث میں بھی ایسا ہی ہے چنانچہ بخاری شریف میں ہے، حضور اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا:جوا س بات کی گواہی دے کہ اللہ تعالیٰ کے سوا کوئی معبود نہیں، وہ اکیلا ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں اور بیشک محمدمصطفیٰ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اللہ تعالیٰ کے بندے اوراس کے رسول ہیں اور یقیناً حضرت عیسیٰ علیہ السلام اللہ تعالیٰ کے بندے ، اس کے رسول اور اس کا وہ کلمہ ہیں جسے اس نے مریم کی طرف ڈالا اور اللہ تعالیٰ کی طرف سے ایک خاص روح ہیں۔(2)اس حدیث پاک میں یہی ہے کہ اگر حضرت عیسیٰ علیہ السلام باپ کے بیٹے ہوتے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم بھی والدہ بجائے باپ کی طرف ہی آپ علیہ السلام کی نسبت فرماتے۔

حمل کے آثار ظاہر ہونے پر قوم سے علیحدہ مقام کی طرف روانگی:

جب حمل کے ظاہری آثار نمودار ہوئے تو اللہ عَزَّ وَجَلَّ نے حضرت مریم رَضِیَ اللہ تَعَالیٰ عَنْہَا کو اِلہام کیا کہ وہ اپنی قوم کا علاقہ چھوڑ کر کسی اور جگہ چلی جائیں ،اس لئے وہ بیتُ اللّحم میں چلی گئیں۔ قرآنِ کریم میں ہے: فَحَمَلَتْهُ فَانْتَبَذَتْ بِهٖ مَكَانًا قَصِیًّا(۲۲)(3) ترجمہ :پھر مریم حاملہ ہوگئیں تواسے لے کر ایک دور کی جگہ چلی گئی۔
[1] … خازن،مریم،تحت الآیة:۲۲، ۳/۲۳۲. [2] … بخاری،کتاب الانبیاء، باب قولہ تعالیٰ اذ قالت الملائکۃ یا مریم…الخ،4/165،حدیث:3435 [3] …پ۱۶،مریم:۲۲.

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن