دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

حضرت مریم رضی اللہ عنہا کا حاملہ ہونا:

book_icon
عورت اور قرآن
            
بعید لگابلکہ اس لئے حیران ہوئی تھیں کہ باپ کے بغیر اولاد کا ہونا خلافِ عادت تھا اور عادت کے برخلاف کام ہونے پر حیرت زدہ ہو جانا ایک فطرتی امر ہے۔ حضرت جبریل علیہ السلام نے انہیں جواب دیا: كَذٰلِكِۚ-قَالَ رَبُّكِ هُوَ عَلَیَّ هَیِّنٌۚ-وَ لِنَجْعَلَهٗۤ اٰیَةً لِّلنَّاسِ وَ رَحْمَةً مِّنَّاۚ-وَ كَانَ اَمْرًا مَّقْضِیًّا(۲۱)(1) ترجمہ :ایسا ہی ہے۔ تیرے رب نے فرمایا ہے کہ یہ میرے اوپر بہت آسان ہے اور تاکہ ہم اسے لوگوں کےلئےنشانی بنادیں اور اپنی طرف سے ایک رحمت (بنا دیں)اور یہ ایسا کام ہے جس کا فیصلہ ہوچکا ہے۔

حضرت مریم رضی اللہ عنہا کا حاملہ ہونا:

جب حضرت مریم رضی اللہ عنہا کو اطمینان ہوگیا اور ان کی پریشانی جاتی رہی تو حضرت جبریل علیہ السلام نے ان کے گریبان میں یا آستین میں یا دامن میں یا منہ میں دم کیا اور آپ رضی اللہ عنہا اللہ تعالیٰ کی قدرت سے اسی وقت حاملہ ہوگئیں۔(2)

یوسف نجار کا سوال اور اس کا جواب:

منقول ہے کہ سب سے پہلے جس شخص کو حضرت مریم رضی اللہ عنہا کے حمل کا علم ہواوہ ان کا چچا زاد بھائی یوسف نجار تھا جو مسجد بیت المقدس کا خادم اور بہت عبادت گزار شخص تھا ۔ اسے حضرت مریم رضی اللہ عنہا کے حاملہ ہونے کا علم ہونے پربہت حیرت ہوئی ۔ جب اس کے ذہن میں حضرت مریم رضی اللہ عنہا پر تہمت کا خیال آتا تو اُن کی عبادت و تقویٰ، ان کا ہر وقت کا حاضر رہنا اور کسی وقت غائب نہ ہونا یاد کرکے خاموش ہوجاتا اور جب حمل کا خیال کرتا تو اُن کو بَری سمجھنا مشکل معلوم ہوتا ۔ بالآخر اُس نے ایک دن حضرت مریم رضی اللہ عنہا سے کہہ دیا کہ میرے دِل میں ایک بات آئی ہے، ہر چند چاہتا ہوں کہ زبان پر نہ لاؤں مگر اب صبر نہیں ہوتا، آپ اجازت دیجئے کہ میں کہہ گزروں تاکہ میرے دل کی پریشانی دور ہو۔ حضرت مریم رضی اللہ عنہا نے کہا: اچھی بات کہو۔ تو اُس نے کہا : اے مریم! رضی اللہ عنہا مجھے بتاؤ کہ کیا کھیتی بغیر بیج کے ، درخت بغیر بارش کے اور بچہ بغیر باپ کے ہوسکتا ہے؟ حضرت مریم رضی اللہ عنہا نے فرمایا: ہاں، کیا تجھے معلوم نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے جو سب سے پہلے کھیتی پیدا
[1] …پ۱۶،مریم:۲۱. [2] … خازن،مریم،تحت الآیة:۲۱-۲۲، ۳/۲۳۱، مدارک،مریم،تحت الآیة:۲۱، ص۶۷۰، روح البیان،مریم،تحت الآیة:۲۱، ۵/۳۲۳، ملتقطاً.

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن