دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

حضرت مریم رضی اللہ عنہا کے پاس جبریل علیہ السلام کی آمد:

book_icon
عورت اور قرآن
            
یعنی تم کنواری ہی رہو گی اور فرزند پیدا ہو جائے گا، کیونکہ اللہ عزّوجلّ بڑی قدرت والا ہے اور جب وہ کسی کام کا فیصلہ فرمالیتا ہے تو اسے صرف اتنا فرماتاہے ، ’’ ہوجا ‘‘تو وہ کام فوراً ہوجاتا ہے ۔ اس عظیم فرزندسے متعلق مزید ارشاد فرمایا گیا: وَ یُعَلِّمُهُ الْكِتٰبَ وَ الْحِكْمَةَ وَ التَّوْرٰىةَ وَ الْاِنْجِیْلَۚ(۴۸) وَ رَسُوْلًا اِلٰى بَنِیْۤ اِسْرَآءِیْلَ ﳔ (1) ترجمہ :اور اللہ اسے کتاب اور حکمت اور تورات اور انجیل سکھائے گا۔اور (وہ عیسیٰ) بنی اسرائیل کی طرف رسول ہوگا۔

حضرت مریم رضی اللہ عنہا کے پاس جبریل علیہ السلام کی آمد:

ایک دن حضرت مریم رضی اللہ عنہا اپنے گھر والوں سے الگ ہو کرجانبِ مشرق تنہائی میں تشریف لے گئیں پھر اپنے اور گھر والوں کے درمیان ایک پردہ ڈال دیا تاکہ خلوت میں عبادت کر سکیں۔ اس وقت اللہ تعالیٰ نے آپ رضی اللہ عنہا کی طرف حضرت جبریل علیہ السلام کو بھیجا تو آپ علیہ السلام ان کے سامنے نوجوان، بے ریش، روشن چہرے اور پیچ دار بالوں والے آدمی کی صورت میں ظاہر ہوئے۔ قرآن پاک میں ہے: وَ اذْكُرْ فِی الْكِتٰبِ مَرْیَمَۘ-اِذِ انْتَبَذَتْ مِنْ اَهْلِهَا مَكَانًا شَرْقِیًّاۙ(۱۶) فَاتَّخَذَتْ مِنْ دُوْنِهِمْ حِجَابًا ﱏ فَاَرْسَلْنَاۤ اِلَیْهَا رُوْحَنَا فَتَمَثَّلَ لَهَا بَشَرًا سَوِیًّا(۱۷)(2) ترجمہ :اور کتاب میں مریم کو یاد کرو جب وہ اپنے گھر والوں سے مشرق کی طرف ایک جگہ الگ ہوگئی۔تو ان (لوگوں) سے ادھر ایک پردہ کرلیا تو اس کی طرف ہم نے اپنا روحانی (جبریل) بھیجا تووہ اس کے سامنے ایک تندرست آدمی کی صورت بن گیا۔ حضرت جبریل علیہ السلام کے انسانی شکل میں آنے کی حکمت یہ تھی کہ حضرت مریم رضی اللہ عنہا ان کا کلام سن سکیں اور ان سے خوفزدہ نہ ہوں کیونکہ اگر آپ علیہ السلام اپنی ملکوتی شکل میں تشریف لاتے تو حضرت مریم رضی اللہ عنہا خوفزدہ ہو جاتیں اور شدت خوف سے آپ کا کلام نہ سن سکتیں۔(3) حضرت جبریل علیہ السلام نور ہیں اور بشری وجود میں تشریف لائے، اس سے معلوم ہو اکہ نور ی وجود بشری صورت میں آسکتا ہے اور اس سے اس کی نورانیت میں کوئی فرق نہیں پڑتا۔
[1] …پ۳،اٰل عمران:۴۸،۴۹. [2] …پ۱۶،مریم:۱۶،۱۷. [3] … مدارک،مریم،تحت الآیة:۱۷، ص۶۷۰، ملتقطاً.

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن