دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

حضرت مریم رضی اللہ عنہا کی والدہ کی نذر:

book_icon
عورت اور قرآن
            
سے، انتہائی شریف،پارسا، عبادت گزار اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام جیسے عظیم المرتبت رسول کی والدہ تھیں۔ اللہ تعالیٰ نے آپ رضی اللہ عنہا کو کسی مرد کے چھوئے بغیر ایک فرزند عطا فرمایا اورحضرت مریم اور ان کے فرزند کو اپنی قدرت کی ایک بہت بڑی نشانی بنادیا۔قرآنِ مجید میں آپ کا تذکرہ نام کے ساتھ ہے بلکہ ایک مکمل سورت آپ کے نام سے موسوم ہے۔حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی سیرت سے چونکہ ان کی والدہ حضرت مریم رضی اللہ عنہا کا خاص تعلق ہے ،اس لیے یہاں اولاً آپ رضی اللہ عنہا کی پاکیزہ سیرت کے چند اہم واقعات ملاحظہ ہوں۔

حضرت مریم رضی اللہ عنہا کی والدہ کی نذر:

علماءِ کرام فرماتے ہیں:حضرت زکریا علیہ السلام اور حضرت عمران رضی اللہ عنہ دونوں ہم زُلف تھے ۔فاقوذا کی دُختر اِیشاع حضرت زکریا علیہ السلام کی زوجہ تھیں اور ان کی بہن حضرت حَنَّہ رضی اللہ عنہا حضرت عمران رضی اللہ عنہ کی بیوی تھیں۔ ایک عرصے تک حضرت حَنَّہ رضی اللہ عنہا کے ہاں اولاد نہ ہوئی یہاں تک کہ بڑھاپا آگیا اور اولاد کی امید نہ رہی۔ یہ صالحین کا خاندان تھا اور سب لوگ اللہ تعالیٰ کے مقبول بندے تھے۔ ایک دن حضرت حَنَّہ رضی اللہ عنہا نے درخت کے سائے میں ایک چڑیا دیکھی جو اپنے بچے کو دانہ کھلا رہی تھی۔اسے دیکھ کر آپ رضی اللہ عنہا کے دل میں دوبارہ اولاد کا شوق پیدا ہوا اور بارگاہِ الٰہی عزّوجلّ میں دعا کی: یارب ! عزّوجلّ اگر تو مجھے بچہ دے تو میں اسے بیت المقدس کا خادم بنادوں گی ۔ان کی یہ دعا قبول ہوئی اور کچھ عرصے بعدجب آپ حاملہ ہوئیں تو یوں نذر مانی: رَبِّ اِنِّیْ نَذَرْتُ لَكَ مَا فِیْ بَطْنِیْ مُحَرَّرًا فَتَقَبَّلْ مِنِّیْۚ-اِنَّكَ اَنْتَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ(۳۵)(1) ترجمہ :اے میرے رب! میں تیرے لئے نذر مانتی ہو کہ میرے پیٹ میں جواولاد ہے وہ خاص تیرے لئے آزاد (وقف) ہے تو تو مجھ سے (یہ )قبول کرلے بیشک تو ہی سننے والا جاننے والا ہے۔ یہ سن کر ان کے شوہر حضرت عمران رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یہ تم نے کیا کیا ،اگر لڑکی ہوئی تو وہ اس خدمت کےقابل کہاں ہوگی؟اس زمانہ میں چونکہ بیتُ المقدس کی خدمت کے لیے لڑکوں کودیا جاتا تھا اور لڑکیاں اپنے مخصوص معاملات ، زنانہ کمزوریوں اور مردوں کے ساتھ نہ رہ سکنے کی وجہ سے اس قابل نہ سمجھی جاتی تھیں(اور اس بات میں حقیقت بھی ہے)اس لیے حضرت عمران رضی اللہ عنہ کوزوجہ کی نذر سن کر فکر لاحق ہوئی ۔(2)
[1] …پ۳،اٰل عمران:۳۵. [2] …خازن،ال عمران، تحت الآیہ:35، 1/240

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن