30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرت سلیمان علیہ السلام نے ان سے فرمایا:اگر تم نے ایسا کر لیا توتم سب سے زیادہ جلدی ا س تخت کو لانے والے ہو گے۔چنانچہ حضرت آصف بن برخیا رضی اللہ عنہ نے اسم اعظم کے ذریعے دعا مانگی تو اسی وقت تخت حضرت سلیمان علیہ السلام کے سامنے نمودارہو گیا۔ جب حضرت سلیمان علیہ السلام نے اس تخت کو اپنے پاس رکھا ہوادیکھا تو فرمایا: (1)
هٰذَا مِنْ فَضْلِ رَبِّیْ ﱎ لِیَبْلُوَنِیْۤ ءَاَشْكُرُ اَمْ اَكْفُرُؕ-وَ مَنْ شَكَرَ فَاِنَّمَا یَشْكُرُ لِنَفْسِهٖۚ-وَ مَنْ كَفَرَ فَاِنَّ رَبِّیْ غَنِیٌّ كَرِیْمٌ(۴۰)(2)
ترجمہ :یہ میرے رب کے فضل سے ہے تاکہ وہ مجھے آزمائے کہ میں شکر کرتا ہوں یا ناشکری ؟اور جو شکر کرے تووہ اپنی ذات کےلئے ہی شکر کرتا ہے اور جو ناشکری کرتا ہے تو میرا رب بے پرواہ ہے ،کرم فرمانے والا ہے۔
پلک جھپکنے سے پہلے سینکڑوں میل دور اور بہت بڑے تخت کو حضرت سلیمان علیہ السلام کے سامنے پیش کر دینا حضرت آصف بن برخیا رضی اللہ عنہ کی کرامت ہے ،اس سے معلوم ہوا کہ اولیاءِ کرام سے کرامات ظاہر ہوتی ہیں اور یہ چیز قرآن و حدیث سے ثابت ہے۔
تخت میں تبدیلی اور بلقیس کا اسے پہچان لینا:
تخت آ جانے کے بعدحضرت سلیمان علیہ السلام نے اپنے خادموں کوحکم دیا کہ اس تخت کی شکل و صورت تبدیل کردوتا کہ ہم دیکھیں کہ وہ اپنا تخت پہچان پاتی ہے یا نہیں۔ جب ملکہ بلقیس حضرت سلیمان علیہ السلام کے پاس آئی تواس وقت تخت حضرت سلیمان علیہ السلام کے سامنے موجودتھا۔ملکہ سے کہا گیا: کیا تیرا تخت ایسا ہی ہے؟ اس نے جواب دیا:گویا یہ وہی ہے ۔ اس جواب سے بلقیس کی عقل کا کمال معلوم ہوا۔پھر ملکہ سے کہا گیا کہ یہ تیرا ہی تخت ہے۔ تمہیں دروازے بند کرنے،انہیں تالے لگانے اور پہرے دار مقرر کرنے سے کیا فائدہ ہوا؟ پھر ملکہ بلقیس نے اطاعت قبول کرتے ہوئے کہا: ہمیں اللہ تعالیٰ کی قدرت اور آپ علیہ السلام کی نبوت صحیح ہونے کی خبر ا س واقعہ سے پہلے ہد ہد کے واقعہ سے اور وفد کے امیر سے مل چکی ہے اور ہم نے آپ علیہ السلام کی
[1] 2…خازن،النمل،تحت الآية:۳۸، ۳/۴۱۲، مدارک، النمل،تحت الآية:۳۸، ص۸۴۷، جلالین،النمل،تحت الآية:۳۹، ص۳۲۰. تفسیر سمرقندی،النمل،تحت الآية:۴۰، ۲/۴۹۷. ملتقطاً.
[2] …پ۱۹،النمل:۴۰.
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع