دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

ہُد ہُدکا تمام حالات کی خبر پہنچانا اور حضرت سلیمان علیہ السلام کی تیاری :

book_icon
عورت اور قرآن
            
لئے اگر وہ بادشاہ ہیں تو ہدیہ قبول کرلیں گے اور اگر نبی ہیں تو ہدیہ قبول نہ کریں گے اور اس کے علاوہ اور کسی بات سے راضی نہ ہوں گے کہ ہم اُن کے دین کی پیروی کریں ۔ چنانچہ ملکہ نے اپنے قاصد کو ایک خط دے کر روانہ کیا اور اس کے ساتھ 500 غلام ا ور500 باندیاں بہترین لباس اور زیوروں کے ساتھ آراستہ کرکے سونے سے نقش و نگار کی ہوئی زِینوں پر سوار کرکے بھیجے۔ان کے علاوہ 500 سونے کی اینٹیں ، جواہر ات لگے ہوئے تاج اور مشک وعنبروغیرہ بھی روانہ کئے۔ ہدہد یہ دیکھ کر چل دیااور اس نے حضرت سلیمان علیہ السلام کے پاس تمام حالات کی خبر پہنچادی۔ آپ علیہ السلام نے حکم دیا کہ سونے چاندی کی اینٹیں بنا کر نو فرسنگ (یعنی 27 میل) کے میدان میں بچھادی جائیں اور اس کے اردگرد سونے چاندی سے بلند دیوار بنا دی جائے اور خشکی و تری کے خوب صورت جانور اور جِنّات کے بچے میدان کے دائیں بائیں حاضر کئے جائیں۔(1)

ہُد ہُدکا تمام حالات کی خبر پہنچانا اور حضرت سلیمان علیہ السلام کی تیاری :

ہدہد یہ دیکھ کر چل دیااور اس نے حضرت سلیمان علیہ السلام کے پاس تمام حالات کی خبر پہنچادی۔ جب بلقیس کا قاصد تحائف لے کر حضرت سلیمان علیہ السلام کی بارگاہ میں حاضر ہوا تو آپ علیہ السلام نے اس سے فرمایا: اَتُمِدُّوْنَنِ بِمَالٍ٘-فَمَاۤ اٰتٰىنِﰯ اللّٰهُ خَیْرٌ مِّمَّاۤ اٰتٰىكُمْۚ-بَلْ اَنْتُمْ بِهَدِیَّتِكُمْ تَفْرَحُوْنَ(۳۶)(2) ترجمہ : کیا تم مال کے ذریعے میری مدد کرتے ہو؟ تو اللہ نے جوکچھ مجھے عطا فرمارکھا ہے وہ اُس سے بہتر ہے جو اس نے تمہیں دیاہے بلکہ تم ہی اپنے تحفہ پر خوش ہوتے ہو۔ یعنی تم ہی دنیا کے مال پر فخر کرتے ہو جبکہ اللہ تعالیٰ نے مجھے اِتنا کثیر عطا فرمایا کہ اُتنا اوروں کو نہ دیا اور اس کے ساتھ ساتھ مجھے دین اور نبوت سے بھی مشرف کیا۔(3)

حضرت سلیمان علیہ السلام کا جوابی پیغام اور بلقیس کی روانگی:

اس کے بعد حضرت سلیمان علیہ السلام نے وفد کے امیرمُنذِر بن عمرو سے فرمایا: اِرْجِعْ اِلَیْهِمْ فَلَنَاْتِیَنَّهُمْ بِجُنُوْدٍ لَّا قِبَلَ ترجمہ :ان لوگوں کی طرف لوٹ جاؤ تو ضرور ہم ان پر ایسے لشکر
[1] … مدارک، النمل، تحت الآیۃ: ۳۵، ص۸۴۵- ۸۴۶، جلالین، النمل، تحت الآیۃ: ۳۵، ص۳۲۰، ملتقطاً [2] …پ۱۹،النمل:۳۶. [3] … خازن،النمل،تحت الآية:۳۶، ۳/۴۱۱.

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن