30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مزید عمومی طور پر عورتوں کے ساتھ حسن سلوک کی تاکید و تلقین کرتے ہوئے فرمایا: عورتوں کے بارے میں بھلائی کرنے کی وصیت فرماتا ہوں تم میری اس وصیت کو قبول کرو ۔ وہ پسلی سے پیدا کی گئیں اور پسلیوں میں سب سے زیادہ ٹیڑھی اوپر والی ہے اگر تو اسے سیدھا کرنے چلے تو توڑ دے گا اور اگر ویسی ہی رہنے دے تو ٹیڑھی باقی رہے گی۔(1)
اور فرمایا: (اے لوگو!) الله تعالیٰ تمہیں عورتوں کے ساتھ بھلائی کرنے کا حکم دیتا ہے،(اے لوگو!) الله تعالیٰ تمہیں عورتوں کے ساتھ بھلائی کرنے کا حکم دیتا ہے کیونکہ وہ تمہاری مائیں اور تمہاری بیٹیاں اور تمہاری خالائیں ہیں۔(2)
اور فرمایا:جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتا ہے تو وہ اپنے پڑوسی کو اذیت نہ دے اور عورتوں کے ساتھ بھلائی کرنے کی میری وصیت قبول کرو۔(3)
حجۃ الوداع کے موقع پر آخری خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا:خبردار!تم عورتوں کے ساتھ بھلائی کرنے کی میری وصیت قبول کر لو کیونکہ وہ تمہاری پابند ہیں۔۔۔اور سن لو! عورتوں کا تمہارے اوپر حق یہ ہے کہ تم انہیں کھلانے اور لباس پہنانے میں ان کے ساتھ اچھا طریقہ اختیار کرو۔(4)
(5)حقوقِ نسواں کا خوبصورت اسلامی تصور:
دین اسلام نے عورتوں کے حقوق کا جو تصور پیش کیا ہے وہ سب سے خوبصورت، جامع ترین ، عورت کے اپنے حق میں سب سے زیادہ مفید اور عدل و انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق ہے ۔یہاں اس کی 18 مثالیں ملاحظہ ہوں۔
(1) اگر بیٹی پیدا ہو تو اس پر غم منانے اور اپنے لئے باعث شرم سمجھنے کی بجائے خدا کا شکر ادا کیا جائے اور بیٹی اپنے رب کی رحمت سمجھا جائے ۔
[1] … بخاری،کتاب النکاح،باب الوصاۃ بالنساء،3/457،حدیث:5186
[2] … المعجم الکبیر، یحییٰ بن جابر طائی عن مقدام بن معدیکرب، 20/274، حدیث:648
[3] … بخاری،کتاب النکاح، باب الوصاۃ بالنساء، 7/26، حدیث:5185
[4] … ترمذی، کتاب الرضاع، باب حق المرأۃ علی زوجھا، 2/387، حدیث:1166
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع