دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

book_icon
عورت اور قرآن
            
علاوہ جنات اور پرندے بھی شامل تھے، انہی میں ہدہد پرندہ بھی تھا۔ایک مرتبہ حضرت سلیمان علیہ السلام نے ایک جگہ پرندوں کا جائزہ لیا توفرمایا:ہدہد نظر نہیں آرہا ، کیا وہ غائب ہے؟ اگر ایسا ہے تو میں اسے سخت سزا دوں گا یا ذبح کردوں گا، مگر یہ کہ وہ اپنی غیرحاضری کی کوئی معقول دلیل میرے پاس لائے جس سے اس کی معذوری ظاہر ہو۔ تھوڑی دیر بعد ہد ہدحاضر ہوگیا اور عرض کی کہ میں وہ بات دیکھ کر آیا ہوں جو آپ جناب نے نہیں دیکھی ۔ میں یمن کے ایک علاقے سبا سے آپ کے پاس ایک یقینی خبر لایا ہوں۔میں نے وہاں ایک عورت دیکھی جس کا نام بلقیس ہے ،وہ لوگوں پر بادشاہی کررہی ہے اور اسے ہر اس چیز میں سے وافر حصہ ملا ہے جو بادشاہوں کے لئے شایان ہوتا ہے اور اس کا ایک بہت بڑا تخت ہے جس کی لمبائی 80 گز، چوڑائی40 گز اور اونچائی30 گز ہے۔ وہ تخت سونے اور چاندی کا بنا ہوا ہے اور اس میں جواہرات لگے ہوئے ہیں ۔میں نے اسے اور اس کی قوم کو اللہ تعالیٰ کی بجائے سورج کو سجدہ کرتے ہوئے پایا ہے اور شیطان نے ان کے اعمال ان کی نگاہ میں اچھے بنادئیے اور انہیں سیدھی راہ سے روک دیا ہے، ا س لئے وہ سیدھا راستہ یعنی حق اور دین اسلام کے راستے پر نہیں ہیں ۔ چنانچہ قرآن مجید میں ہدہد کا بیان یوں بیان فرمایا: اِنِّیْ وَجَدْتُّ امْرَاَةً تَمْلِكُهُمْ وَ اُوْتِیَتْ مِنْ كُلِّ شَیْءٍ وَّ لَهَا عَرْشٌ عَظِیْمٌ(۲۳) وَجَدْتُّهَا وَ قَوْمَهَا یَسْجُدُوْنَ لِلشَّمْسِ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ زَیَّنَ لَهُمُ الشَّیْطٰنُ اَعْمَالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِیْلِ فَهُمْ لَا یَهْتَدُوْنَۙ(۲۴)(1) ترجمہ : میں نے ایک عورت دیکھی جو لوگوں پر بادشاہی کررہی ہے اور اسے ہر چیز میں سے ملا ہے اور اس کا ایک بہت بڑا تخت ہے۔ میں نے اسے اور اس کی قوم کو پایا کہ اللہ کو چھوڑ کر سورج کو سجدہ کرتے ہیں اور شیطان نے ان کے اعمال ان کی نگاہ میں اچھے بنادئیے تو انہیں سیدھی راہ سے روک دیا تو وہ سیدھا راستہ نہیں پاتے۔ حضرت سلیمان علیہ السلام نے ہد ہد سے فرمایا :میں ابھی دیکھ لیتا ہوں کہ تو سچا ہے یا جھوٹا۔ اس کے بعد حضرت سلیمان علیہ السلام نے ایک مکتوب لکھا جس کا مضمون یہ تھا کہ اللہ کے بندے سلیمان بن داؤد کی جانب سے شہر سبا کی ملکہ بلقیس کی طرف ۔ بِسْمِ اللّٰہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیمْ اُس پر سلام جو ہدایت قبول کرے۔ اس کے بعد مدعا یہ ہے کہ تم مجھ پر بلندی نہ چاہو اور میری بارگاہ میں اطاعت گزار ہو کر حاضر ہو جاؤ۔اس مکتوب پر آپ علیہ السلام نے اپنی مہر ل
[1] … پ 19، النمل:23-24

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن