دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

مَلِکَہ بلقیس ”مَلِکَہ “ کیسے بنیں؟

book_icon
عورت اور قرآن
            

مَلِکَہ بلقیس ”مَلِکَہ “ کیسے بنیں؟

بلقیس ”ہَدہَاد“ بادشاہ کی بیٹی تھیں اور ”ہَدہَاد“ ایک وسیع سلطنت کا مالک تھا۔ اس نے اپنی مَمْلِکَت کو بیس سال تک قائم رکھا۔ جب اُس کی وفات کا وقت قریب آ یا تو اُس نے اپنی مَمْلِکَت کے تمام معتبر ، صاحبِ مشورہ و وَجاہت افراد کو جمع کیا اور کہا: اے بنی قحطان!تم لوگ بلقیس کی رائے کی میری رائے پر فوقیت ہونے کو بخوبی جانتے ہو۔ وہ جس چیز کے متعلق بھی مشورہ دے، اُس میں خطا نہیں کھاتی، تم لوگ اُس کی رائے کی برکت کو کیسا پاتے ہو؟ اُن لوگوں نے جواب دیا: جی بالکل، آپ نے درست کہا۔ پھر ”ہَدہَاد“ بادشاہ نے کہا:بلقیس مردوں اور عورتوں میں سب سے بڑھ کر عقل مندہے۔ لوگوں نے جواب دیا کہ جی ہاں۔ پھر ”ہَدہَاد“ بادشاہ نےکہا کہ میں اُسے (یعنی بلقیس کو) اپنی وفات کے بعد تم پر مَلِکَہ مقرر کرتا ہوں۔ اِتنا سننے پر لوگوں میں سے ایک شخص بولا:اے بادشاہ سلامت!آپ اپنی قوم کے اہل ترین ا ور صاحبِ فضیلت افراد کو چھوڑ کر ایک عورت کو ہم پر مَلِکَہ مقرر رہے ہیں؟ ”ہَدہَاد“ نے لوگوں کے اجتماع کو جواب دیتے ہوئے کہا: اے حِمْیَر کے لوگو! میں سب لوگوں کو دیکھ چکا، صاحبِ فضل اور تجربہ کار افراد کو پرکھ چکا اور اپنی مَمْلِکَت کے جملہ وزراء کو اچھی طرح جان چکا ہوں، مگر حلفیہ طور پر حقیقت یہ ہے کہ اُن میں سے کسی کو بھی میں رائے دَہی، علمیت اور بردباری میں بلقیس کے ہم پَلَّہ نہیں سمجھتا۔۔۔ لہٰذا بہتر ہے کہ میری رائے کو مان لو۔ اُن سب نے جواباً کہا:ہم نے آپ کی بات کو تسلیم کیا۔ اے بادشاہِ وقت! ہمارے حال کی رعایت رکھیے گا۔ چنانچہ کچھ عرصہ بعد ” ہَدہَاد “فوت ہو گیا اور بلقیس مَلِکَہ سلطنت بن گئی۔(1)

کیا ملکہ بلقیس اور حضرت سلیمان کے ہاں اولاد ہوئی؟

”زوجات الانبیاء والرسل“ میں ہے: کیا حضرت بلقیس کے ہاں، حضرت سلیمان سے کوئی اولاد ہوئی؟ اہلِ قصص اور بعض مفسرین نے ذکر کیا ہے کہ حضرت سلیمان کے ہاں بلقیس کے ذریعے ایک بچہ پیدا ہوا تھا، جیسا کہ حبشہ کے بادشاہان یہ گمان کرتے ہیں کہ ہم حضرت سلیمان کے اُسی بچے کی اولاد میں سے ہیں۔ (2) قرآن مجید میں ملکہ بلقیس کا تذکرہ کچھ اس طرح ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کے دربار میں انسانوں کے
[1] … کتاب التیجان فی مُلُوکِ حِمْیر، ص:147 [2] … زوجات الانبیاء والرسل، ص:104، مطبوعہ الدار الثقافیۃ

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن