دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

book_icon
عورت اور قرآن
            
میں روایت ہے: حضرت سلیمان بن داؤد علیہما السّلام کی والدہ نے اپنے بیٹے حضرت سلیمان علیہ السلام سے فرمایا:اے بیٹے!رات کو زیادہ دیرنہ سونا، کیونکہ رات کو زیادہ سونا انسان کو قیامت کے دن فقیر بنا د ے گا۔(1) البدایہ والنھایۃ میں اوپر بیان کردہ حدیث ہی سے استدلال کرتے ہوئے ابن کثیر نے لکھا ہے کہ حضرت سلیمان علیہ السلام کی والدہ عابدہ صالحہ خاتون تھیں، چنانچہ حضرت سلیمان علیہ السلام کی اِس دعا ” وَقَالَ رَبِّ أَوۡزِعۡنِيٓ أَنۡ أَشۡكُرَ نِعۡمَتَكَ ٱلَّتِيٓ ‌أَنۡعَمۡتَ ‌عَلَيَّ وَعَلَىٰ وٰلِدَيَّ کے تحت یوں لکھا گیا: المراد بوالديه داود عليه السلام، وأمه و كانت من العابدات الصالحات كما روي عن جابر عن النبي صلى الله عليه وسلم قال:قالت أم سليمان بن داود عليهما السلام: يا بني لا تكثر النوم بالليل فإن كثرة النوم بالليل تدع العبد فقيراً يوم القيامة ۔ ترجمہ :حضرت سلیمان علیہ السلام کی والدہ محترمہ عبادت گزار اور نیکوکار خواتین میں سے تھی، جیسا کہ حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: حضرت سلیمان بن داؤد علیہ السلام کی والدہ نے اپنے بیٹے حضرت سلیمان علیہ السلام سے فرمایا:اے بیٹے!رات کو زیادہ دیرنہ سونا، کیونکہ رات کو زیادہ سونا انسان کو قیامت کے دن فقیر بنا د ے گا ۔(2) اور یہ استدلال بہت عمدہ ہے، کیونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کا کسی کی عبادت سے متعلقہ نصیحت کو ذکر فرمانا اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ خود نصیحت کرنے والا بھی اس کا عامل ہوگا اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ والدہِ سلیمان رضی اللہ عنہا خود عابدہ صالحہ تھیں۔ اسی طرح ایک جدید کتاب”قبسات من کواکب النبوۃ“ میں ہے: لقد کانت امہ صالحۃ، عابدۃ، حکیمۃ، وکان لھا اثر ظاھر فی حیاتہ فطالما وجھتہ الی مکارم الاخلاق ومعالی الامور ۔ ترجمہ : حضرت سلیمان علیہ السلام کی والدہ ماجدہ، نیک، عبادت گزا ر اور دانا ہستی تھی۔ اُن کی زندگی میں اِن چیزوں کے آثار نمایاں تھے۔ وہ ہمیشہ اخلاقِ حسنہ اور بلند ہمت اور اعلیٰ اُمور کے متعلق حضرت سلیمان علیہ السلام کی تربیت کرتی رہیں۔(3) قرآن مجید میں آپ رضی اللہ عنہا کا تذکرہ اس آیت کے تحت داخل ہے
[1] … ابن ماجہ، کتاب اقامۃالصلاۃ و السنۃ فیھا، باب فی قیام اللیل،1/422، حدیث:1332 [2] … البدایۃ والنھایۃ، قصہ سلیمان بن داود، 1/468 [3] … قبسات من کواکب النبوۃ،سلسلۃ9، صفحہ 5، مطبوعہ مکتبۃ العبیکان

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن