دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

حضرت آسیہ رضی اللہ عنہا کی عظمت و شان:

book_icon
عورت اور قرآن
            
فرعون کے دین والے ظالم لوگوں سے نجات عطا فرما،چنانچہ ان کی یہ دعا قبول ہوئی اور اللّٰہ تعالیٰ نے اُن کی روح قبض فرمالی۔ (تو جس طرح فرعون کے کفر نے حضرت آسیہ رضی اللہ عنہا کو کوئی نقصان نہ پہنچایا اور اس کی وجہ سے آپ کو کوئی عذاب نہیں ہوااسی طرح مسلمانوں کو ان کے رشتہ داروں کا کفر نقصان نہیں پہنچائے گا اور ان کے کفر کی وجہ سے مسلمانوں کو عذاب نہ ہو گا۔)(1)

حضرت آسیہ رضی اللہ عنہا کی عظمت و شان:

(1)آپ نے جنت کی سب سے اعلیٰ منزل کا سوال کیا کیونکہ جنت میں وہ گھر زیادہ درجے والا ہے جس میں بندے کو اللّٰہ تعالیٰ کا قرب زیادہ ہو۔ (2)آپ کو رب کریم سے بے پناہ محبت تھی کیونکہ اللہ کی محبت میں اور اس سے ملاقات کے شوق میں موت کی تمنا اور دعاکی اور ایسے مقصد کے لئے موت کی تمنا اور دعا جائز ہے۔ (3) آپ کا خدا سے تعلقِ بندگی اور عجز و نیاز بہت اعلیٰ تھا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے پناہ طلب کی ،اسی کی بارگاہ میں التجائیں کیں ، مشکلات اور مَصائب میں اسی سے خلاصی کا سوال کیا اور نیک خواتین کی سیرت یہی ہوتی ہے۔

ایک نبی کی اہلیہ کی پیدائش کا انوکھا واقعہ

حضرت موسیٰ اور حضرت خضر علیہما السّلام کے ایک ساتھ سفر کے دوران جو واقعات پیش آئے ؛ان میں سے ایک واقعہ یہ تھا کہ یہ دونوں حضرات ایک ایسے مقام پر گزرے جہاں لڑکے کھیل رہے تھے۔ وہاں انہیں ایک لڑکا ملا جوکافی خوبصورت تھا اور حدِ بلوغ کو نہ پہنچا تھا۔ بعض مفسرین نے کہا وہ لڑکا جوان تھا اور رہزنی کیا کرتا تھا۔ حضرت خضر علیہ السلام نے اسے قتل کردیا۔ یہ فعل دیکھ کر حضرت موسیٰ علیہ السلام خاموش نہ رہ سکے اور آپ نے فرمایا: کیا تم نے کسی جان کے بدلے کے بغیر ایک پاکیزہ جان جس کا کوئی گناہ ثابت نہ تھا کو قتل کردیا؟ بیشک تم نے بہت ناپسندیدہ کام کیا ہے۔(2) پھر جب حضرت خضر علیہ السلام نے اپنے افعال کی حکمتیں بیان فرمائیں تو لڑکے کو قتل کرنے کی حکمت بیان
[1] … خازن، التحریم، تحت الآیۃ: ۱۱، ۴/۲۸۸، جلالین، التحریم، تحت الآیۃ: ۱۱، ص۴۶۶، ملتقطاً [2] … خازن، الکھف، تحت الآیۃ : ۷۴ ، ۳ / ۲۱۹-۲۲۰ ، ملخصاً

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن