دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

book_icon
عورت اور قرآن
            
لَا تَقْتُلُوْهُ ﳓ عَسٰۤى اَنْ یَّنْفَعَنَاۤ اَوْ نَتَّخِذَهٗ وَلَدًا وَّ هُمْ لَا یَشْعُرُوْنَ(۹)(1) آنکھوں کی ٹھنڈک ہے، اسے قتل نہ کرو شاید یہ ہمیں نفع دے یا ہم اسے بیٹا بنالیں اور وہ بے خبرتھے۔ حضرت آسیہ کا ایک اور واقعہ کتبِ تفسیر میں اس طرح مذکور ہے کہ بچپن میں ایک دن فرعون نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کواٹھایا تو آپ علیہ السلام نے اس کی داڑھی پکڑ کر زور سے اس کے منہ پر طمانچہ مار دیا، اِس پر اُسے غصہ آیا اور اُس نے آپ علیہ السلام کو قتل کرنے کا ارادہ کرلیا، یہ دیکھ کر آسیہ نے کہا: اے بادشاہ! یہ ابھی بچہ ہے اسے کیا سمجھ؟ اگر تو تجربہ کرنا چاہے تو تجربہ کرلے۔چنانچہ اس تجربہ کے لئے ایک طشت میں آگ کے انگارےاور ایک طشت میں سرخ یاقوت آپ علیہ السلام کے سامنے پیش کئے گئے۔ آپ علیہ السلام نے یاقوت لینا چاہا مگر فرشتے نے آپ علیہ السلام کا ہاتھ انگارہ پر رکھ دیا اور وہ انگارہ آپ علیہ السلام کے منہ میں دے دیا جس سے زبان مبارک جل گئی اور لکنت پیدا ہوگئی۔(2) قرآن مجید میں دوسری جگہ حضرت آسیہ رضی اللہ عنہا کی عظمت، راہِ خدا میں جان کی قربانی، اللہ تعالیٰ سے محبت اور جنت کی طلب کا بہت خوبصورت تذکرہ ہے ، چنانچہ فرمایا: وَ ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا لِّلَّذِیْنَ اٰمَنُوا امْرَاَتَ فِرْعَوْنَۘ-اِذْ قَالَتْ رَبِّ ابْنِ لِیْ عِنْدَكَ بَیْتًا فِی الْجَنَّةِ وَ نَجِّنِیْ مِنْ فِرْعَوْنَ وَ عَمَلِهٖ وَ نَجِّنِیْ مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِیْنَۙ(۱۱)(3) ترجمہ : اور اللہ نے مسلمانو ں کے لئے فرعون کی بیوی کو مثال بنا دیا جب اس نے عرض کی، اے میرے رب! میرے لیے اپنے پاس جنت میں ایک گھر بنا اور مجھے فرعون اور اس کے عمل سے نجات دے اور مجھے ظالم لوگوں سے نجات عطا فرما۔ واقعہ کی تفصیل یہ ہے کہ جب حضرت موسیٰ علیہ السلام نے جادو گروں کو مغلوب کیا تو فرعون کی بیوی آسیہ آپ پر ایمان لے آئیں ،فرعون کو خبر ہوئی تو اس نے انہیں سخت سزادی اور چارمیخوں سے آپ کے ہاتھ پاؤں بندھوا دئیے، سینے پر بھاری چکی رکھ دی اور اسی حال میں انہیں سخت دھوپ میں ڈال دیا ۔جب فرعون کی سختیاں بڑھ گئیں تو حضرت آسیہ رضی اللہ عنہا نے اللّٰہ تعالیٰ کی بارگاہ میں عرض کی: اے میرے رب!میرے لیے اپنے پاس جنت میں گھر بنا دے۔ اللّٰہ تعالیٰ نے ان کا جنتی مکان ان پر ظاہر فرمایا اور اس کی خوشی میں ان پر فرعون کی سختیوں کی شدّت آسان ہوگئی۔پھر عرض کی:مجھے فرعون ، اس کے کفر و شرک اور ظلم سے نجات دے اور مجھے
[1] …پ۲۰،القصص:۹. [2] … بغوی،طہ،تحت الآية:۲۷، ۳/۱۸۲. [3] … پ 28 ، التحریم:11

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن