30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس کے لیے آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے اپنی چادر مبارک بچھا دی ، اسے خوش آمدید کہا اور فرمایا: چاہو تو یہاں عزت و محبت سے قیام کرو اور چاہو تو میں صلہ رحمی کرتے ہوئے تمہیں تمہاری قوم کے پاس جانے کی اجازت دے دیتا ہوں ۔انہوں نے اپنی قوم کی طرف لوٹنے کا ہی عرض کیااور اسلام قبول کرلیا۔ پھر حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے انہیں تین غلام، ایک کنیز اور ایک یا دو اونٹ عطا فرما کر روانہ فرمایا ۔ اس کے بعد جعرانہ کے مقام پر دوبارہ ملاقات ہوئی تو انہیں پھر بھیڑیں اور بکریاں عطا فرمائیں۔(1)
نیک بیوی کو دنیا کی بہترین متاع قرار دیتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: دنیا ایک متاع ہے اور دنیا کی بہترین متاع نیک عورت ہے۔(2)
گھر والوں کے ساتھ اچھا سلوک کرنے کو بہتر مرد کی نشانی قرار دیا اورفرمایا: تم میں سے بہتر وہ ہے جو اپنے گھر والوں کے ساتھ اچھا ہو اور میں اپنے گھر والوں کے ساتھ اچھا ہوں۔(3)
بیوی بچوں پر خرچ کیے گئے مال کے اجر و ثواب سے متعلق فرمایا: ایک دینار وہ ہے جسے تم اللہ کی راہ میں خرچ کرتے ہو، ایک دینار وہ ہے جسے تم غلام پر خرچ کرتے ہو، ایک دینار وہ ہے جسے تم مسکین پر صدقہ کرتے ہو اور ایک دینار وہ ہے جسے اپنے اہل خانہ پر خرچ کرتے ہوان میں سب سے زیادہ اجر اس دینار پر ملے گا جس کو تم نے اپنے اہل خانہ پرخرچ کیا۔(4)
عورت اگر ماں ہے ، تو ا س کے بارے اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا:
وَ قَضٰى رَبُّكَ اَلَّا تَعْبُدُوْۤا اِلَّاۤ اِیَّاهُ وَ بِالْوَالِدَیْنِ اِحْسَانًاؕ- (5)
ترجمہ :اور تمہارے رب نے حکم فرمایا کہ اس کے سوا کسی کی عبادت نہ کرو اور ماں باپ کے ساتھ اچھا سلوک کرو۔
اور فرمایا:
اَنِ اشْكُرْ لِیْ وَ لِوَالِدَیْكَؕ- (6)
ترجمہ :کہ میرا اور اپنے والدین کا شکرادا کرو۔
[1] … سبل الہدیٰ والرشاد، 5/333
[2] … مسلم، کتاب الرجاع، باب خیر متاع الدنیا…الخ، ص:595، حدیث:1467(3643)
[3] … ترمذی، کتاب المناقب، باب فضل ازواج النبی، 5/475، حدیث:3921
[4] … مسلم، کتاب الزکوٰۃ، باب فضل النفقہ على العیال، :388، حدیث:995(2311)
[5] … پ15،بنی اسرائیل:23
[6] … پ21،لقمان:14
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع