30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زوجہ حضرت صفورا رضی اللہ عنہا
حضرت صفورا رضی اللہ عنہا کی حضرت موسیٰ علیہ السلام سے شادی:
حضرت موسیٰ علیہ السلام کی زوجہ کا نام حضرت صفورا رضی اللہ عنہا ہے اور یہ حضرت شعیب علیہ السلام کی بڑی بیٹی ہیں۔جب حضرت شعیب علیہ السلام السلام اور حضرت موسیٰ علیہ السلام میں معاہدہ مکمل ہوگیا تو حضرت شعیب علیہ السلام نے اپنی صاحبزادی کو حکم دیا کہ وہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کو ایک عصاء دیں جس سے وہ بکریوں کی نگہبانی کریں اور درندوں کو ان سے دور کریں ۔ حضرت شعیب علیہ السلام کے پاس انبیاءِ کرام علیہمُ السّلام کے کئی عصا موجود تھے ،صاحبزادی صاحبہ کا ہاتھ حضرت آدم علیہ السلام کے عصاء پر پڑا جو آپ جنت سے لائے تھے اور انبیاء ِکرام علیہمُ السّلام اس کے وارث ہوتے چلے آئے تھے ، یہاں تک کہ وہ حضرت شعیب علیہ السلام کے پاس پہنچا تھا۔ حضرت شعیب علیہ السلام نے یہ عصاء حضرت موسیٰ علیہ السلام کو دے دیا۔(1)
حضرت موسیٰ علیہ السلام نے حضرت شعیب علیہ السلام کی بکریوں کی نگہبانی کرتے رہے یہاں تک کہ جب ملازمت کی مدت پوری کر دی تو حضرت شعیب علیہ السلام نے اپنی بڑی شہزادی حضرت صفوراء رضی اللہ عنہ کا نکاح حضرت موسیٰ علیہ السلام سے کر دیا۔
حضرت صفورا رضی اللہ عنہا کا مدین سے مصر کا سفر:
کچھ عرصہ بعد حضرت موسیٰ علیہ السلام حضرت شعیب علیہ السلام سے اجازت لے کرمَدْیَن سے مصر کی طرف اپنی والدہ ماجدہ سے ملنے کے لئے روانہ ہوئے اور اپنی زوجہ محترمہ حضرت صفورا رضی اللہ عنہا کو بھی ساتھ لے لیا۔ اس وقت زوجہ محترمہ حالتِ حمل میں تھیں۔ قرآن مجید میں اس سفر کا تذکرہ یوں ہے:
وَ هَلْ اَتٰىكَ حَدِیْثُ مُوْسٰىۘ(۹) اِذْ رَاٰ نَارًا فَقَالَ لِاَهْلِهِ امْكُثُوْۤا اِنِّیْۤ اٰنَسْتُ نَارًا لَّعَلِّیْۤ اٰتِیْكُمْ مِّنْهَا بِقَبَسٍ اَوْ اَجِدُ
ترجمہ : اور کیا تمہارے پاس موسیٰ کی خبر آئی۔جب اس نے ایک آگ دیکھی تو اپنی اہلیہ سے فرمایا: ٹھہرو، بیشک میں نے ایک آگ دیکھی ہے شاید میں تمہارے پاس اس میں سے کوئی
[1] … خازن ، القصص ، تحت الآیۃ : ۲۸ ، ۳ / ۴۳۱ ، مدارک ، القصص ، تحت الآیۃ : ۲۸، ص۸۶۸، روح البیان، القصص، تحت الآیۃ: ۲۸، ۶ / ۳۹۹، جلالین، القصص، تحت الآیۃ: ۲۸، ص۳۲۹، ملتقطاً
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع