دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

کیا حضرت موسیٰ علیہ السلام کی والدہ کو مرتبہ نبوت ملا؟

book_icon
عورت اور قرآن
            
حضرت موسیٰ علیہ السلام کی بہن کانام مریم تھا، جب آپ علیہ السلام کی والدہ نے آپ علیہ السلام کوصندوق میں بندکرکے دریا میں ڈال دیا تھا تو اس وقت آپ علیہ السلام کی بہن صندوق کے متعلق معلوم کرنے کہ وہ کہاں پہنچتا ہے ا س کے ساتھ چلتی رہی یہاں تک کے صندوق فرعون کے محل میں پہنچ گیا، وہاں فرعون اور اس کی بیوی آسیہ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کو اپنے پاس رکھ لیا اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کواپنا بیٹابنالیا مگر جب دودھ پلانے کے لیے دائیاں حاضر کی گئیں تو آپ علیہ السلام نے کسی بھی دائی کادودھ قبول نہ کیا، اس پر آپ کی بہن نے کہا کہ مصر میں ایک اور دائی بھی ہے جس کا دودھ نہایت عمدہ ہے، یہ بچہ اس کادودھ پی لے گا۔ چنانچہ آپ علیہ السلام کی والدہ کوبلایا گیا تو آپ علیہ السلام نے دودھ پینا شروع کردیا، یوں آپ علیہ السلام کوپرورش کے لیے آپ علیہ السلام کی والدہ کے سپرد کر دیا گیا اور اللہ تعالیٰ کافرمان پورا ہوا اور حضرت موسیٰ علیہ السلام کی والدہ کی آنکھیں ٹھنڈی ہوئیں ۔

کیا حضرت موسیٰ علیہ السلام کی والدہ کو مرتبہ نبوت ملا؟

یہ ایک علمی بحث ہے جو بعض علماء نے اپنی کتابوں میں لکھی ہے۔ جمہور علمائے اسلام کا عقیدہ یہی ہے بلکہ اس پر اجماع ذکر کیا گیا ہے کہ نبوت مردوں کے ساتھ خاص ہے اور کوئی عورت کبھی نبی نہیں بنی۔اس بحث کے پیچھے اسباب یہ ہیں کہ قرآن مجید میں والدہ ِ عیسیٰ، حضرت مریم اور والدہ ِ موسیٰ حضرت یوحانذ رضی اللہ عنہما کے ساتھ فرشتوں کا کلام اور خدا کے پیغام کا تذکرہ ہے، خصوصا حضرت موسیٰ علیہ السلام کی والدہ ماجدہ کے لئے تو لفظِ وحی مذکور ہے ،چنانچہ قرآن مجید میں فرمایا: وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰۤى اُمِّ مُوْسٰۤى اَنْ اَرْضِعِیْهِۚ-(1) ترجمہ :اور ہم نے موسیٰ کی ماں کو اِلہام فرمایا کہ اسے دودھ پلا۔ جبکہ حضرت مریم رضی اللہ عنہا کے متعلق ’’ اللہ تعالیٰ کے حضرت مریم کو چُن لینے‘‘ کا ذکر ہے، چنانچہ فرمایا: وَ اصْطَفٰىكِ عَلٰى نِسَآءِ الْعٰلَمِیْنَ(۴۲)(2) ترجمہ :اور تمہیں سارے جہان کی عورتوں پر منتخب کرلیا ہے۔ اور قرآن مجید میں عموما ایسا انداز انبیاء علیہِم السَّلام ہی کے لئے آیا ہے۔ اس طرح کی آیات کی وجہ سے بعض لوگ عورت کی نبوت کے قائل ہیں بلکہ بعض نے تو حضرت حوا ، حضرت سارہ ، حضرت ہاجرہ ، حضرت آسیہ رضی اللہ عنہن کو بھی نبی قرار دیا ہے ۔ لیکن صحیح وہی ہے جو جمہور علماء کا مذہب ہے اورقرآن مجید میں واضح طور پر فرمادیا گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم سے پہلے جتنے بھی پیغمبر بھیجے گئے وہ سب مرد ہی تھے، چنانچہ فرمایا:
[1] … پ22،القصص:7 [2] … پ3،آل عمران:42

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن