دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

حضرت موسیٰ علیہ السلام کی والدہ ، سیدتنا’’ یوحانذ‘‘ رضی اللہ عنہا

book_icon
عورت اور قرآن
            

شفا یابی کے بعد زوجہ سے مکالمہ:

حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں :(شفا یابی کے بعد) اللہ تعالیٰ نے حضرت ایوب علیہ السلام کو جنتی لباس پہنا دیا ،اس کے بعد آپ ایک طرف ہو کر بیٹھ گئے ۔جب آپ علیہ السلام کی زوجہ محترمہ آئیں تو انہیں پہچان نہ سکیں اور کہنے لگیں :اے اللہ کے بندے!یہاں جو بیمار تھا وہ کہا ں گیا؟کہیں اسے بھیڑیے تو اٹھا کر نہیں لےگئے؟انہوں نے پریشانی میں اس طرح کی کئی باتیں کیں تو آپ علیہ السلام نے فرمایا:تیرا بھلا ہو، میں ہی ایوب ہوں۔عرض کی:آپ کیوں مجھ سے مذاق کر رہے ہیں ؟ ارشاد فرمایا:تیرا بھلا ہو، میں ہی ایوب ہوں، اللہ تعالیٰ نے میرا جسم دوبارہ ٹھیک کر دیا ہے۔

حضرت موسیٰ علیہ السلام کی والدہ ، سیدتنا’’ یوحانذ‘‘ رضی اللہ عنہا

حضرت موسیٰ علیہ السلام کی والدہ کا نام یوحانذ ہے اورآپ لاوی بن یعقوب کی نسل سے ہیں ۔ آپ رضی اللہ عنہا کی عظمت و شان قرآنی آیات سے ظاہر ہے۔سورۂ قصص میں آپ کا واقعہ یوں ذکر کیا گیا ہے: وَ اَوْحَیْنَاۤ اِلٰۤى اُمِّ مُوْسٰۤى اَنْ اَرْضِعِیْهِۚ-فَاِذَا خِفْتِ عَلَیْهِ فَاَلْقِیْهِ فِی الْیَمِّ وَ لَا تَخَافِیْ وَ لَا تَحْزَنِیْۚ-اِنَّا رَآدُّوْهُ اِلَیْكِ وَ جَاعِلُوْهُ مِنَ الْمُرْسَلِیْنَ(۷)(1) ترجمہ : اور ہم نے موسیٰ کی ماں کو اِلہام فرمایا کہ اسے دودھ پلا پھر جب تجھے اس پر خوف ہو تو اسے دریا میں ڈال دے اور خوف نہ کر اور غم نہ کر ،بیشک ہم اسے تیری طرف پھیر لائیں گے اور اسے رسولوں میں سے بنائیں گے۔ اس آیت میں ام موسیٰ رضی اللہ عنہا کی طرف الہام کا ذکر ہے ۔ اللہ تعالی نے یہ الہام انہیں خواب یا فرشتے کے ذریعے یا ان کے دل میں بات ڈال کر فرمایا ۔الہام یہ تھا کہ تم حضرت موسیٰ علیہ السلام کو دودھ پلاؤ،پھر جب تجھے اس پر خوف ہو کہ ہمسائے واقف ہو گئے ہیں ،وہ شکایت کریں گے اور فرعون اس فرزند ِاَرْجْمند کو قتل کرنے کے درپے ہو جائے گا تو بے خوف و خطراسے مصر کے دریا نیل میں ڈال دے اوراس کے غرق ہوجانے اور ہلاک ہوجانے کا اندیشہ اور اس کی جدائی کا غم نہ کر ،بیشک ہم اسے تیری طرف پھیر لائیں گے اور اسے رسولوں میں سے بنائیں گے ۔چنانچہ آپ رضی اللہ عنہا چند روز حضرت موسیٰ علیہ السلام کو دودھ پلاتی رہیں ، اس عرصے میں نہ آپ علیہ السلام روتے تھے، نہ ان کی گود میں کوئی حرکت کرتے تھے اورنہ آپ کی بہن کے سوا اور کسی کو آپ علیہ السلام کی ولادت کی اطلاع تھی اور جب آپ کو فرعون کی طرف سے اندیشہ ہوا تو حضرت موسیٰ علیہ السلام کوایک صندوق
[1] … پ20،القصص:7

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن