30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
بیٹیوں کو ناپسند کرنے سے روکتے ہوئے حضور اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرما یا: بیٹیوں کوناپسند نہ کرو کہ میں بھی بیٹیوں کا والد ہوں۔(1)
بیٹیوں کی پرورش پر خصوصی ثواب اور انعام و اکرام کی بشارت دیتے ہوئے نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے فرمایا: جس شخص پر ان بیٹیوں کی پرورش کا بار پڑجائے اور وہ ان کے ساتھ حسنِ سلوک کرے تو وہ اس کے لیے جہنم سے حجاب(آڑ) ہوجاتی ہیں۔(2)
اور فرمایا: جس نے دو بیٹیوں کی ان کے بالغ ہونے تک پرورش کی، قیامت کے دن میں اور وہ اس طرح آئیں گے آپ نے اپنی دوانگلیوں کو ملا کر دکھایا۔(3)
بیٹی سے متعلق خود سید المرسلین صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کے عمل سے متعلق حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: جب حضرتِ فاطِمہ رضی اللہ عنہا آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی بارگاہ میں حاضرہوتیں تو حضور صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم آپ رضی اللہ عنہا کے استقبال کے لئے کھڑے ہو جاتے، آپ رضی اللہ عنہا کے ہاتھ تھام کر اُن کو بوسہ دیتے اور اپنی جگہ پر بٹھاتے۔ (4)
عورت اگر بہن کے روپ میں ہے تو اس کا بھی بطور خاص خیال رکھا گیا، چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس نے دو بیٹیوں یا دو بہنوں یا دو قریبی رشتہ دارعورتوں پر اتنا مال خرچ کیا جو ان کو کافی ہو جائے یہاں تک اللہ تعالیٰ اپنے فضل ان دونوں کو غنی کردے تووہ دونوں اس کے لیے آگ سے آڑ بننے کے لیے کافی ہوں گی۔(5)
غزوہ حنین کے موقع پر قیدیوں میں حضور اقدس صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم کی رضاعی بہن شیماء بھی شامل تھیں ،
[1] … فردوس الاخبار، باب اللام الف، 2/415، حدیث:7556
[2] … مسلم، کتاب البر والصلہ، باب فضل الاحسان الی البنات،ص:1085، حدیث:1084، حدیث:2629، (6693)
[3] … مسلم، کتاب البر والصلہ، باب فضل الاحسان الی البنات،ص:1085، حدیث:2631(6695)
[4] … ابو داود، کتاب الادب، باب ما جاء فی قیام اللیل، 4/454، حدیث:5217
[5] … مسند احمد، حدیث ام سلمہ زوج النبی، 10/179، حدیث:26578
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع