دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

شوہر کی خدمت پر انعام الٰہی :

book_icon
عورت اور قرآن
            
دعا مانگئے آپ نے فرمایا کہ عیش و عشرت اور آرام میں کتنی زندگی گزری؟بی بی صاحبہ نے عرض کیا: اسی سال (80years) آپ نے فرمایا کہ مجھے اللہ تعالیٰ سے شرم و حیا آتی ہے کہ آرام کی زندگی کے مقابلے میں دکھ کی زندگی تھوڑی ہے ۔ اگر عرض کروں تو ناموزوں بات ہے۔ (1) شوہر کی ناشکری کے متعلق حدیث مبارکہ میں ارشاد ہوتا ہے فرمان آخری نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم ہے: میں نے جنت کا مشاہدہ کیا تو اس میں اکثر فقراء کو دیکھا اور جہنم کا مشاہدہ کیا تو اس میں اکثر عورتوں کو پایا۔(2)ایک روایت میں ہے: عورتوں نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کس سبب سے؟فرمایا وہ لعن طعن زیادہ کرتی اور خاوند کی ناشکری کرتی ہیں۔(3) جہنم میں عورتوں کی کثرت اس وجہ سے ہو گی کہ ان میں ناشکری، شہوات کا غلبہ اور زیب و زینت کا بہت زیادہ میلان  جیسی برائیاں کثرت سےپائی جاتی  ہیں ۔ عورت ہی پر سارے گھر کا دار و مدار ہے اگر عورت سنبھل جائے تو سارا گھر سنبھل جاتا ہے اور اگر عورت بگڑ جائے تو سارا گھر بگڑ جاتا ہے ۔ یونہی ایک عورت نے بارگاہِ رسالت میں عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم ارشاد فرمائیے:عورت پر شوہر کا کیا حق ہے ؟سرکار صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: اگر شوہر کی سر کی چوٹی سے لے کر پاؤں تک پیپ ہو اور عورت اسے چاٹ لے تب بھی شوہر کا شکرادا نہیں کرسکتی۔

شوہر کی خدمت پر انعام الٰہی :

حضرت عبد اللہ  بن مسعود ، حضرت عبد اللہ  بن عباس رضی اللہ عنہم اور اکثر مفسرین نے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کی تمام اولاد کو زندہ فرما دیا اور آپ کو اتنی ہی اولاد اور عنایت کی۔ حضرت عبد اللہ  بن عباس رضی اللہ عنہما کی دوسری روایت میں ہے: اللہ تعالیٰ نے آپ کی زوجہ محترمہ کو دوبارہ جوانی عنایت کی اور ان کے ہاں کثیر اولادیں ہوئیں ۔ اللہ  تعالیٰ نے حضرت ایوب علیہ السلام پر یہ عطا اپنی طرف سے ان پررحمت فرمانے اور عبادت گزاروں کو نصیحت کرنے کیلئے فرمائی تاکہ وہ اس واقعہ سے آزمائشوں اور مصیبتوں پر صبر کرنے اور اس صبرکے
[1] … روح البیان،الانبیاء، تحت الآیۃ:83، 5/519 [2] … بخاری، کتاب بدء الخلق، باب ما جاء فی صفۃ الجنۃ،7/31، حدیث:5198 [3] … بخاری، کتاب الحیض، باب ترک الحائض الصوم، 1/68، حدیث:304

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن