30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کسی حرج کے شوہر سے طلاق کا سوال کرے اس پر جنت کی خوشبو حرام ہے۔(1)
(5)شوہر کی خدمت و تسکین قلب کرنا:حضرت ایوب علیہ السلام کی زوجہ کے کردار سے یہ بھی سیکھنے کو ملا کہ عورت کو اپنے شوہر کی خدمت کے لئے حتی المقدور بھرپور کوشش کرنی چاہئے، تنگی وپریشانی کے مَواقِع پر غم خواری اور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے اس کی دل جُوئی اور تسکین قلب کا سامان کرنا چاہئے کہ یہ صفت بارگاہِ الٰہی عزّوجلّ میں بہت محبوب ہے، لیکن افسوس! آج کل عورتیں اطمینان وتسکین قلب کا سامان کرنے کے بجائے طرح طرح کی فرمائشیں اور جھگڑے کر کے الٹا پریشانی میں اِضافے کا باعث بنتی ہیں، حضرت ایوب علیہ السلام کی زوجہ کی مُبارَک حَیَات سے سیکھنا چاہئے اور گھریلو جھگڑوں وناچاقیوں کا سبب بننے سے بچتے ہوئے گھر کو امن وسکون کا گہوارہ بنانا چاہئے۔ شوہر کی خدمت کے متعلق حدیث پاک میں آتا ہے:اگر شوہَر اپنی عورت کو یہ حکم دے کہ وہ زرد رنگ کے پہاڑ سے پتھر اٹھا کر سیاہ پہاڑ پر لے جائے اور سیاہ پہاڑ سے پتھر اٹھا کر سفید پہاڑ پر لے جائے تو عورت کو اپنے شوہر کا یہ حکم بھی بجا لانا چاہئے۔(2)
مُفَسّرِشہیرحکیمُ الْاُمَّت حضرت مفتی احمد یار خان رحمۃ اللہ علیہ اس حدیثِ پاک کے تحت فرماتے ہیں: یہ فرمانِ مبارک مُبالَغے کے طور پر ہے ، سیاہ وسفید پہاڑ قریب قریب نہیں ہوتے بلکہ دور دور ہوتے ہیں مقصد یہ ہے کہ اگر خاوَند شریعت کے دائرے میں رہ کر مشکِل سے مشکِل کام کا بھی حکم دے تب بھی بیوی اُسے کرے، کالے پہاڑ کا پتَّھر سفید پہاڑ پر پہنچانا سخت مشکل ہے کہ بھاری بوجھ لے کر سفر کرنا ہے۔(3)
(6)شوہر کی ناشکری نہ کرنا:حضرت ایوب علیہ السلام کی زوجہ محترمہ کے کردار کے نمایاں اوصاف میں سے ایک وصف یہ بھی ہے کہ آپ نے حالات کی تنگی کے باوجو د کبھی بھی اپنے شوہر محترم کی ناشکری نہیں کی ، بلکہ استقامت کے ساتھ آپ کا حوصلہ بنی رہیں ۔( منقول ہے کہ حضرت ایوب علیہ السلام اس آزمائش میں 18سال یا 7 سال 7 ماہ 7 دن سات گھڑیاں مبتلا رہے)(4) لیکن اس طویل مدت میں آپ نے کبھی بھی اپنےشوہر کی ناشکری نہیں کی۔ ایک مرتبہ آپ رضی اللہ عنہا نے حضرت ایوب علیہ السلام سے عرض کی آپ اپنے لئے اللہ تعالیٰ سے صحت و عافیت کی
[1] … ترمذی، کتاب الطلاق واللعان، باب ما جاء فی المختلعات،۲/۴۰۲، الحدیث: ۱۱۹۱
[2] … مسند احمد، مسند السیدہ عائشہ،۹/۳۵۳،حدیث:۲۴۵۲۵
[3] … مراٰۃ المناجیح،۵/۱۰۶
[4] … روح البیان،الانبیاء، تحت الآیۃ:83، 5/519
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع