دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

book_icon
عورت اور قرآن
            
دے جس سے تنگ آ کر وہ حرام روزی میں پڑ جائے بلکہ اسی آمدنی میں گزارہ کر کے اُس کا حوصلہ بڑھائے اور اُسے حرام سے بچ کر حلال روزی کمانے ہی کی تلقین کرے۔ امام غزالی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: گزشتہ زمانے میں عورتوں کی عادت تھی کہ مرد گھر سے نکلنے لگتا تو اس کی بیوی یا بیٹی اس سے کہتی : حرام کمائی سے بچتے رہنا ، ہم بھوک وتکلیف تو برداشت کر سکتے ہیں لیکن جہنّم کی آگ برداشت نہیں کر سکتے۔(1) (3)ہر نیک اور جائز کام میں اپنے شوہر کی اِطاعت و فرمانبرداری کرنا:حضرت ایوب علیہ السلام کی زوجہ اپنے شوہر کی اطاعت و فرمانبرداری میں مشغول رہیں ۔یاد رہے کہ قرآنِ پاک میں ارشاد ہے: اَلرِّجَالُ قَوّٰمُوْنَ عَلَى النِّسَآءِ (2) ترجمہ :مرد عورتوں پرنگہبان ہیں۔ لہٰذا عورت کو مرد کى اطاعت اور فرمانبردارى کرنی ہے ۔ اس کے بجائے اگر عورت چاہے کہ شوہر مىرى مانے اور مىرا فرمانبردار ہوتو یہ درست نہیں ۔  جائز درخواستىں اور فرمائشىں مثلاً طرح طرح کے کھانوں ، نت نئے ڈیزائن کے کپڑوں وغیرہ وغیرہ کی طلب پوری کرنا شوہر پر واجب نہیں ۔ واجب صرف نان نفقہ وغىرہ ہےالبتہ اگر شوہر دیگر فرمائشیں بھی پوری کرتا ہے تو یہ بیوی پر احسان ہوگا۔ (4)شوہر کی ناراضگی سے بچنا: حضرت ایوب علیہ السلام کی زوجہ نے اپنے شوہر کو خوش رکھنے اور ان کی ناراضگی سے بچنے کی خوب کوشش کی ۔ یاد رہے کہ شوہر کو خوش رکھنا بیوی کیلئے نہایت ثواب کا کام ہے اورتنگ کرنا اور ایذاء پہنچانا سخت گناہ ہے، ہمارے ہاں بعض اوقات معمولی سی بات پر بیویاں شوہر سے طلاق کا مطالبہ کردیتی ہیں ، اور یہ حرکت شوہر کیلئے نہایت تکلیف دِہ ہوتی ہے ،ایسی عورتوں کے لئے درج ذیل احادیث میں بھی بہت عبرت اور نصیحت ہے،چنانچہ حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہےنبی کریم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشادفرمایا: جس عورت نے بغیر کسی وجہ کے اپنے شوہر سے خلع لی تو وہ جنت کی خوشبو نہ سونگھ سکے گی۔(3) حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسولُ  اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو عورت بغیر
[1] … احیاء علوم الدین، کتاب آداب النکاح، القسم الثانی النظر فی حقوق الزوج علیھا، 2/75 [2] … پ۵، النساء:۳۴ [3] … ترمذی، کتاب الطلاق واللعان، باب ما جاء فی المختلعات،۲/۴۰۲، الحدیث: ۱۱۹۰

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن