دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

زوجہ محترمہ کے کردار کی روشنی میں نیک بیوی کی خصوصیات:

book_icon
عورت اور قرآن
            
عورت کو بہترین متاع اس لئے فرمایا  گیا  کہ نیک بیوی مرد کو نیک بنا دیتی ہے، وہ اُخروی نعمتوں سے ہے حضرت علی رضی اللہ عنہ نے ”رَبَّنَا اٰتِنَا فِی الدُّنْیَا حَسَنَۃً“ کی تفسیر میں فرمایا: (یعنی) خدایا ہم کو دنیا  میں نیک بیوی دے اور آخرت میں اعلیٰ حور عطا فرما اور آگ’’ یعنی خراب بیوی‘‘ کے عذاب سے بچا۔جیسے اچھی بیوی خدا کی رحمت ہے ایسی ہی بری بیوی خدا کا عذاب ہے۔(1) آپ علیہ السلام کی زوجہ محترمہ نےا ن کٹھن حالات میں آپ کا ساتھ دیا آپ کی خدمت کی، آپ کی اطاعت کی، صرف یہی نہیں بلکہ آپ کی بیماری کے ایام میں آپ کیلئے محنت ومزدوری کرکے خوراک مہیا فرماتی تھیں۔

زوجہ محترمہ کے کردار کی روشنی میں نیک بیوی کی خصوصیات:

(1)مشکل حالات میں شوہرکاساتھ دینا:مشکل ترین حالات میں حضرت ایوب علیہ السلام کی زوجہ محترمہ نے آپ کا ساتھ نہیں چھوڑا بلکہ مال و اولاد ، گھر بار سب کچھ ختم ہوجانے کے باوجود آپ اپنے شوہر حضرت ایوب علیہ السلام کے ساتھ رہیں اور بیماری کے دنوں میں بھرپور تیمارداری اور خدمت کرتی رہیں ۔ آپ کی سیرت کے اس پہلو میں ایک بیوی کے لیے سبق ہے کہ وہ مشکل حالات میں شوہر کو تنہا چھوڑنے کی بجائے اس کا ساتھ نبھائے،ہمت اور حوصلہ توڑنے کی بجائے اس کی ہمت اور حوصلہ بنے،اسے تسلی دے ،بے جا فرمائشیں نہ کرے کیونکہ ایسےموقع پر فرمائش بھی آزمائش میں ڈال دیتی ہے ۔ (2)ربّ تعالیٰ نے جو اس کے شوہر کو دیا ہے اسی پر راضی رہے:حضرت ایوب علیہ السلام کا مال و دولت سب ختم ہو چکاتھا، ایسے موقع پر آپ کی زوجہ محترمہ نے عام خواتین کی طرح بے صبری کا مظاہرہ کرنے اور واویلا مچانے کی بجائے صبر و شکر کامظاہرہ کیا اور رضائے الٰہی پر راضی رہتے ہوئے اپنے شوہر سے مال و دولت کی تنگی کی کبھی شکایت نہ کی۔اس میں ایک بیوی کے لئے یہ درس ہے کہ اللہ تعالیٰ نے جس قدر مال اس کے شوہر کو دیا اس پر راضی رہے اور تنگدستی کے دنوں میں شکوہ شکایت کی بجائے صبر و شکر کرے اور قناعت سے کام لے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص تھوڑے رزق پر اللہ تعالیٰ سے راضی رہے تو اللہ تعالیٰ بھی اس کے تھوڑے عمل پر راضی ہو جاتا ہے۔(2)اسی طرح اگر شوہر کی آمدنی کم ہو تو اسے کم آمدنی پر طعنے نہ
[1] … مراٰۃ المناجیح،۵/۴ [2] … شعب الایمان، الشعب الثالث و الثلاثون، باب فی تعدید نعم اللہ،4/139، حدیث:4585

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن