دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

زلیخا کا اقرار اور مصری خواتین کی گواہی:

book_icon
عورت اور قرآن
            
قرآن مجید میں حضرت یوسف علیہ السلام کی دعا کا تذکرہ اس طرح بیان فرمایا: قَالَ رَبِّ السِّجْنُ اَحَبُّ اِلَیَّ مِمَّا یَدْعُوْنَنِیْۤ اِلَیْهِۚ-وَ اِلَّا تَصْرِفْ عَنِّیْ كَیْدَهُنَّ اَصْبُ اِلَیْهِنَّ وَ اَكُنْ مِّنَ الْجٰهِلِیْنَ(۳۳) (1) ترجمہ :یوسف نے عرض کی: اے میرے رب! مجھے اس کام کی بجائے قید خانہ پسند ہے جس کی طرف یہ مجھے بلارہی ہیں اور اگر تو مجھ سے ان کا مکر وفریب نہ پھیرے گاتو میں ان کی طرف مائل ہوجاؤں گا اور میں نادانوں میں سے ہوجاؤں گا۔

زلیخا کا اقرار اور مصری خواتین کی گواہی:

حضرت یوسف علیہ السلام کی پاکدامنی ثابت ہوجانے کے باوجود آپ علیہ السلام کو جیل بھیج دیا گیا، جہاں آپ علیہ السلام نے طویل عرصہ گزارا۔ اس دوران دو قیدیوں نے آپ کو اپنا خواب بیان کیا جس میں سے ایک کا خواب یہ تھا کہ وہ انگور سے شرا ب نچوڑ رہا تھا۔ اس خواب کی تعبیر آپ علیہ السلام نے یہ بیان فرمائی تھی کہ وہ شخص سزائے موت سے بری ہوجائےگا اور بادشاہ کو شراب مہیا کرنے کی ذمہ داری پائے گا۔ اس بری ہونے والے قیدی سے حضرت یوسف علیہ السلام نے فرمایاتھا کہ بادشاہ کے پاس جاکر میرا بھی ذکر کرنا کہ ایک بے قصور قیدی جیل میں بند ہے لیکن وہ شخص یہ بات بھول گیا۔ ایک عرصے بعد بادشاہ نے ایک خواب دیکھا جس کی تعبیر اس کے درباری نہ بتاسکے تو قید والے شخص کو حضرت یوسف علیہ السلام یاد آئے کہ وہ بتاسکتے ہیں، چنانچہ وہ آپ علیہ السلام کے پاس آیا اور خواب بیان کرکے تعبیر پوچھی۔حضرت یوسف علیہ السلام نے تعبیر بیان فرمادی، وہ شخص تعبیرسن کر واپس ہوا اور بادشاہ کی خدمت میں جا کر تعبیر بیان کی ،بادشاہ کو یہ تعبیر بہت پسند آئی اور اسے یقین ہوا کہ جیسا حضرت یوسف علیہ السلام نے فرمایا ہے ضرور ویسا ہی ہوگا۔ بادشاہ کو شوق پیدا ہوا کہ اس خواب کی تعبیر خود حضرت یوسف علیہ السلام کی زبان مبارک سے سنے ،چنانچہ اس نے حکم دیا کہ حضرت یوسف علیہ السلام کو میرے پاس لے آؤ تاکہ میں ان کی زیارت کروں کیونکہ انہوں نے خواب کی اتنی اچھی تعبیر بیان کی ہے۔ جب قاصد حضرت یوسف علیہ السلام کے پاس آیا اور اس نے حضرت یوسف علیہ السلام کی خدمت میں بادشاہ کا پیام عرض کیا تو آپ نے فرمایا:اپنے بادشاہ کی طرف لوٹ جاؤ پھر اس سے درخواست کرو کہ وہ تفتیش کرے کہ ان عورتوں کا کیا حال ہے جنہوں نے اپنے ہاتھ کاٹے تھے۔ بیشک میرا رب عزّوجلّ ان کے مکر کو جانتا ہے۔ یہ آپ علیہ السلام نے اس لئے فرمایا تاکہ بادشاہ کے سامنے آپ کی براءت اور بے گناہی ظاہر ہوجائے اور اس کو یہ معلوم ہو کہ یہ لمبی قید بلا وجہ ہوئی تاکہ آئندہ حاسدوں کو الزام
[1] … پ12،یوسف:33

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن