30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اِلَّا مَلَكٌ كَرِیْمٌ(۳۱)(1)
لئے اورپکار اٹھیں سُبْحَانَ اللہ ،یہ کوئی انسان نہیں ہے یہ تو کوئی بڑی عزت والا فرشتہ ہے۔
عورتوں نے جب حضرت یوسف علیہ السلام کے حسن و جمال میں گم ہو گئیں اور وارفتگی میں انگلیاں تک کاٹ ڈالیں ،تو زلیخا نے ان سے کہا ’’یہ ہیں وہ جن کے بارے میں تم مجھے طعنہ دیتی تھیں ،اب تم نے دیکھ لیا اور تمہیں معلوم ہوگیا کہ میرامعاملہ کچھ قابلِ تعجب و ملامت نہیں تھا ۔ بیشک میں نے ان کا دل لبھانا چاہا تو اِنہوں نے اپنے آپ کو بچالیا اور کسی طرح میری طرف مائل نہ ہوئے۔ اس پر مصری عورتوں نے حضرت یوسف علیہ السلام سے کہا کہ آپ زلیخا کا کہنا مان لیجئے ۔ ان کی بات سن کرزلیخا بولی ’’ بیشک اگر یہ وہ کام نہ کریں گے جو میں ان سے کہتی ہوں تو ضرور قید میں ڈا لے جائیں گے اور ضرور ذلت اٹھانے والوں میں سے ہوں گے اور چوروں ، قاتلوں اور نافرمانوں کے ساتھ جیل میں رہیں گے۔(2)
قرآن مجید میں اسے یوں بیان فرمایا:
قَالَتْ فَذٰلِكُنَّ الَّذِیْ لُمْتُنَّنِیْ فِیْهِؕ-وَ لَقَدْ رَاوَدْتُّهٗ عَنْ نَّفْسِهٖ فَاسْتَعْصَمَؕ-وَ لَىٕنْ لَّمْ یَفْعَلْ مَاۤ اٰمُرُهٗ لَیُسْجَنَنَّ وَ لَیَكُوْنًا مِّنَ الصّٰغِرِیْنَ(۳۲)(3)
ترجمہ :زلیخا نے کہا: تو یہ ہیں وہ جن کے بارے میں تم مجھے طعنہ دیتی تھیں اور بیشک میں نے ان کا دل لبھانا چاہا تو اِنہوں نے اپنے آپ کو بچالیا اور بیشک اگر یہ وہ کام نہ کریں گے جو میں ان سے کہتی ہوں تو ضرور قید میں ڈالے جائیں گے اور ضرور ذلت اٹھانے والوں میں سے ہوں گے ۔
حضرت یوسف علیہ السلام یہ سن کر مجلس سے اٹھ گئے لیکن آپ کے پیچھے مصری عورتیں ملامت کرنے کے بہانے سے باہر آئیں اور ایک ایک نے آپ سے اپنی تمنّاؤں کا اظہار کیا ۔ حضرت یوسف علیہ السلام کو ان کی گفتگو بہت ناگوار ہوئی تو بارگاہِ الٰہی میں عرض کی: اے میرے رب! مجھے اس کام کی بجائے قید خانہ پسند ہے جس کی طرف یہ مجھے بلارہی ہیں اور اگر تو مجھ سے ان کا مکر وفریب نہ پھیرے گاتو میں ان کی طرف مائل ہوجاؤں گا اور میں نادانوں میں سے ہوجاؤں گا۔ (4)
[1] … پ12،یوسف:31
[2] … خازن، یوسف، تحت الآیۃ: ۳۲ ، ۳ / ۱۸ ، مدارک، یوسف، تحت الآیۃ: ۳۲ ، ص ۵۲۸ - ۵۲۹ ، ملتقطاً
[3] … پ12،یوسف: 32
[4] … خازن، یوسف، تحت الآیۃ: ۳۲ ، ۳ / ۱۸ ، مدارک، یوسف، تحت الآیۃ: ۳۲ ، ص ۵۲۸ - ۵۲۹ ، ملتقطاً
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع