دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

book_icon
عورت اور قرآن
            
قَمِیْصُهٗ قُدَّ مِنْ دُبُرٍ فَكَذَبَتْ وَ هُوَ مِنَ الصّٰدِقِیْنَ(۲۷)(1) عورت سچی ہے اور یہ سچے نہیں ۔ اور اگر ان کا کر تا پیچھے سے چاک ہوا ہے تو عورت جھوٹی ہے اور یہ سچے ہیں ۔ چنانچہ جب اس بچے کے کہنے کے مطابق عمل کیا گیا اور عزیزِ مصر نے حضرت یوسف علیہ السلام کا کرتا دیکھا تو وہ واقعی پچھلی سائیڈ سے پھٹا ہوا تھا، وہ سمجھ گیا کہ حضرت یوسف علیہ السلام سچے ہیں اور زلیخا جھوٹی ہے۔ اس پر اس نے زلیخا سے کہا :تمہاری یہ بات کہ اس شخص کی کیا سزا ہے جو تمہاری گھر والی کے ساتھ برائی کا ارادہ کرے؟(اور اس سے تم یہ بتانا چاہتی ہو کہ یوسف قصور وار ہیں) یہ صرف تم عورتوں کا مکر ہے ،یقیناتمہارا مکر بہت بڑا ہوتا ہے جس سے تم مردوں پر غالب آ جاتی ہو۔(2) جب عزیز ِمصر کے سامنے زلیخا کی خیانت اور حضرت یوسف علیہ السلام کی براء ت ثابت ہو گئی تو عزیز نے حضرت یوسف علیہ السلام کی طرف متوجہ ہو کر اس طرح معذرت کی:اے یوسف! تم اس بات سے درگزر کرو اور اس پر مغموم نہ ہو بے شک تم پاک ہو ۔ اس کلام سے یہ بھی مطلب تھا کہ اس کا کسی سے ذکر نہ کرو تاکہ چرچا نہ ہو اور شُہرہ عام نہ ہوجائے۔(3) اوراپنی بیوی زلیخا کی طرف متوجہ ہو کر کہنے لگا: اے عورت! تو اللہ تعالیٰ سے اپنے اس گناہ کی معافی مانگ جو تو نے حضرت یوسف علیہ السلام پر تہمت لگائی حالانکہ وہ اس سے بری ہیں۔ اپنے شوہر کے ساتھ خیانت کا ارادہ کرنے کی وجہ سے بیشک تو ہی خطاکاروں میں سے ہے۔(4) قرآن مجید میں واقعے کا یہ حصہ اس طرح بیان کیاگیا ہے: قَالَ هِیَ رَاوَدَتْنِیْ عَنْ نَّفْسِیْ وَ شَهِدَ شَاهِدٌ مِّنْ اَهْلِهَاۚ-اِنْ كَانَ قَمِیْصُهٗ قُدَّ مِنْ قُبُلٍ فَصَدَقَتْ وَ هُوَ مِنَ الْكٰذِبِیْنَ(۲۶) وَ اِنْ كَانَ ترجمہ : یوسف نے فرمایا: اسی نے میرے دل کو پھسلانے کی کوشش کی ہے اور عورت کے گھر والوں میں سے ایک گواہ نے گواہی دی کہ اگر ان کا کرتا آگے سے پھٹا ہوا ہو پھر تو
[1] … پ12،یوسف:26، 27 [2] … مدارک، یوسف، تحت الآیۃ: ۲۸، ص۵۲۷ [3] … خازن، یوسف، تحت الآیۃ: ۲۹،۳/۱۶ [4] … خازن، یوسف، تحت الآیۃ: ۲۷ ، ۲۹ ، ۳ / ۱۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن