30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ضمانت دیتا ہوں۔(1)
( 2 ) حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: عورت جب اپنی پانچ نمازیں پڑھے اور اپنے ماہِ رمضان کے روزے رکھے اور اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرے اور اپنے شوہر کی اطاعت کرے تو جنت کے جس دروازے سے چاہے داخل ہوجائے ۔ (2)
زلیخا اور حضرت یوسف علیہ السلام کے واقعہ کی مزید تفصیلات:
جب زلیخا حضرت یوسف علیہ السلام کے درپے ہوئی اور حضرت یوسف علیہ السلام نے اپنے رب تعالیٰ کی بُرہان دیکھی تو آپ علیہ السلام دروازے کی طرف بھاگے اور زلیخا ان کے پیچھے انہیں پکڑنے کے لئے بھاگی۔ حضرت یوسف علیہ السلام جس جس دروازے پر پہنچتے جاتے تھے اس کا تالا کھل کر گرتا چلا جاتا تھا۔ آخر کار زلیخا حضرت یوسف علیہ السلام تک پہنچی اور اس نے آپ علیہ السلام کا کرتا پیچھے سے پکڑ کر آپ کو کھینچا تاکہ آپ نکلنے نہ پائیں لیکن آپ غالب آئے اور دروازے سے باہر نکل گئے ۔ زلیخا کے قمیص کھینچنے کی وجہ سے حضرت یوسف علیہ السلام کی قمیص پیچھے سے پھٹ گئی تھی۔
حضرت یوسف علیہ السلام جیسے ہی باہر نکلے اور آپ علیہ السلام کے پیچھے زلیخا بھی نکلی تو انہوں نے زلیخا کے شوہر یعنی عزیز مصر کو دروازے کے پاس پایا، فوراً ہی زلیخا نے اپنی براء ت ظاہر کرنے اور حضرت یوسف علیہ السلام کو اپنے مکر سے خوفزدہ کرنے کے لئے حیلہ تراشا اور شوہر سے کہنے لگی: اس شخص کی کیا سزا ہے جو تمہاری گھر والی کے ساتھ برائی کا ارادہ کرے ؟ اتنا کہہ کر زلیخا کو اندیشہ ہوا کہ کہیں عزیز طیش میں آکر حضرت یوسف علیہ السلام کے قتل کے درپے نہ ہوجائے اور یہ بھی زلیخا کو گوارانہ تھا،اس لئے اس نے یہ کہا ’’یہی کہ اسے قید کردیا جائے یا دردناک سزا دی جائے یعنی اس کو کوڑے لگائے جائیں۔(3)
جب حضرت یوسف علیہ السلام نے دیکھا کہ زلیخا الٹا آپ پر الزام لگاتی ہے اور آپ کے لئے قید و سزا کی صورت پید ا کرتی ہے تو آپ علیہ السلام نے اپنی براء ت کا اظہار اور حقیقت ِحال کابیان ضروری سمجھا اور فرمایا :یہ
[1] … بخاری، کتاب الرقاق، باب حفظ اللسان، ۴ / ۲۴۰ ، الحدیث: ۶۴۷۴
[2] … حلیۃ الاولیاء، الربیع بن صبیح، ۶/۳۳۶، الحدیث: ۸۸۳۰
[3] … خازن، یوسف، تحت الآیۃ: ۲۵ ، ۳/۱۵، مدارک، یوسف، تحت الآیۃ: ۲۵ ، ص ۵۲۶ ، ملتقطاً
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع