دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

book_icon
عورت اور قرآن
            
سبب پہلے سبب سے بھی زیادہ خطرناک ہے کہ پہلے سبب میں تو صرف جہالت تھی، اس میں تو بے باکی، اللہ و رسول کے حکم پر قوم برادری کو فوقیت دینے جیسے خطرناک گناہ پائے جاتےہیں۔ قرآن مجید میں اس طرزِ عمل کا شدید رد کیا گیا ہے، چنانچہ ارشاد فرمایا: وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اتَّبِعُوْا مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ قَالُوْا بَلْ نَتَّبِـعُ مَاۤ اَلْفَیْنَا عَلَیْهِ اٰبَآءَنَاؕ-اَوَ لَوْ كَانَ اٰبَآؤُهُمْ لَا یَعْقِلُوْنَ شَیْــٴًـا وَّ لَا یَهْتَدُوْنَ(۱۷۰)(1) ترجمہ :اور جب ان سے کہا جائے کہ اس کی پیروی کرو جو اللہ نے نازل کیا ہے تو کہتے ہیں : بلکہ ہم تواس کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کو پایاہے۔ کیا اگرچہ ان کے باپ دادا نہ کچھ عقل رکھتے ہوں نہ وہ ہدایت یافتہ ہوں ؟ ایک اور جگہ ارشاد فرمایا: وَ اِذَا قِیْلَ لَهُمُ اتَّبِعُوْا مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ قَالُوْا بَلْ نَتَّبِـعُ مَا وَجَدْنَا عَلَیْهِ اٰبَآءَنَاؕ-اَوَ لَوْ كَانَ الشَّیْطٰنُ یَدْعُوْهُمْ اِلٰى عَذَابِ السَّعِیْرِ(۲۱)(2) ترجمہ :اور جب ان سے کہا جائے کہ اس کی پیروی کرو جو الله نے نازل فرمایا ہے تو کہتے ہیں : بلکہ ہم تو اس کی پیروی کریں گے جس پر ہم نے اپنے باپ دادا کوپایا۔ کیا اگرچہ شیطان ان کو عذاب ِدوزخ کی طرف بلارہا ہو۔ لہٰذا مسلمانوں کو چاہیے کہ علمِ دین حاصل کریں، ہر کام میں علماء سے رہنمائی لیں، دینی کتابیں پڑھنی، علماء اہل سنت کے بیانات سننا، دینی لوگوں کے ساتھ اٹھنا بیٹھنا اپنی زندگی میں شامل کریں۔ اس کے علاوہ یہ ذہن بنالیں کہ خدا کا حکم سب سے بڑھ کر ہے۔ جو سارے حاکموں کا حاکم یعنی احکم الحاکمین ہے، اس کا حکم بھی ساری دنیا کے حکموں پر حاکم ہے، لہٰذا قوم، برادی، ملک، وطن، قانون، رواج جو کچھ بھی ہو، اگر خدا کے حکم کے مقابلے میں آئیں تو خدا کے حکم ہی پر عمل کیا جائے۔ یہ نہ ہو کہ حکمِ خدا کے مقابلے میں قوم، برادری، رسم و رواج کو بتوں کی طرح بناکر ان ہی کے آگے سرجھکائیں۔
[1] … پ2، البقرہ:170 [2] … پ21،لقمان:21

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن