دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Aurat Aur Quran | عورت اور قرآن

مذکورہ بالا جہالتوں کے اسباب:

book_icon
عورت اور قرآن
            
کا حکم اجنبی کی طرح ہی ہوگا اور منہ بولے بیٹے یا بھائی سے پردہ کرنا لازم ہوتا ہے۔ (11)کچھ علاقوں میں ایسا ہوتا ہے کہ جس عورت کے پیٹ میں بچہ فوت ہو جائے اسے کسی دوسری حاملہ عورت کے پاس نہیں بیٹھنے دیتے، اس حوالے سے یہ یاد رہے کہ یہ گمان کرنا کہ اس عورت کی وجہ سے حاملہ عورت کے حمل پر اثر پڑ سکتا ہے، یہ غلط نظریہ ہے اور بدشگونی ہے اور ایسا خیال رکھنا جائز نہیں۔ (12)بعض علاقوں میں یہ جہالت پائی جاتی ہے کہ بیوہ کی دوسری شادی ہو تو اس کا لباس کسی جوان لڑکی کو نہیں دیکھنے دیتے ،کیونکہ معاذ اللہ اس عورت کو منحوس سمجھتے ہیں حالانکہ شوہر کو موت اُس بیوہ نے نہیں بلکہ خدا نے دی ہے کہ زندگی ، موت دینا خدا کا کام ہے۔ لہٰذا بیوہ کی دوسری شادی ہو تو جوان لڑکیوں کو بدشگونی کے طور پر بیوہ کا لباس نہ دیکھنے دینا کہ اس سے ان لڑکیوں کے رشتوں وغیرہ پر برا اثر پڑے گا، یہ بد شگونی کی صورت ہے اور بدشگونی ناجائز اور باطل ہے۔ (13)کچھ علاقوں میں یہ جہالت پائی جاتی ہے کہ وہ بیوہ عورتوں سے نکاح برا سمجھتے ہیں، حالانکہ بیوہ عورتوں سے نکاح کرنا بالکل جائز ہے اور اسے برا سمجھنا بالکل غلط ہے ، خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے بیوہ عورتوں سے نکاح فرمایا۔ (14)لوگوں میں مشہور ہے کہ حمل والی کو سورج و چاند گرہن میں باہر نہیں نکلنا چاہیئےورنہ حمل کو نقصان ہو سکتا ہے، ایسا تصور رکھنا بھی بد شگونی اور فضول ہے۔

مذکورہ بالا جہالتوں کے اسباب:

عام طور پر ایسی جہالتوں کے پیچھے دواسباب ہوتےہیں: پہلا سبب: علم کی کمی ہے کہ جب شریعت کے مسائل کا علم ہی نہیں تو اپنی طرف سے جو مرضی رسمیں اور بدعتیں اختیار کرتے رہیں۔ اس سبب کا حل ،علمِ دین سیکھنا اور علماء ِ دین سے پوچھ کر کام کرنا ہے۔چنانچہ فرمایا: فَسْــٴَـلُوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَۙ(۴۳) (1) ترجمہ :اے لوگو!اگر تم نہیں جانتے تو علم والوں سے پوچھو ۔ دوسرا سبب: مسئلہ معلوم بھی ہو تب بھی اپنے باپ دادا اور قوم برادری کے طریقے کی پیروی کرنا اور یہ
[1] … پ14، النحل:43

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن