30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
عدت شروع نہیں ہوتی، جبکہ درست مسئلہ یہ ہے کہ شوہر کی وفات کے فورا بعد ہی عدت شروع ہو جاتی ہے ۔
(3)یہ جہالت بھی کئی جگہ پائی جاتی ہے کہ اگر کنواری لڑکی فوت ہو جائے تو غسل دینے سے پہلے اسے مہندی لگانی ہوتی ہے، جبکہ شرعی مسئلہ یہ ہے کہ مرنے والی کے ہاتھوں وغیرہ پر مہندی لگانا ناجائز و گناہ ہے۔
(4)یہ ظلم بھی کم نہیں ہے کہ بیٹی کا وراثت سے وہی حصہ ہے جو جہیز میں دے دیا جائے، جبکہ شرعی نقطہ نظر سے والدین کی وراثت میں بیٹوں اور بیٹیوں دونوں ہی کا حصہ ہوتا ہے۔
(5) قرآن کے قطعی واضح حکم کے مقابلے یہ جہالت بھی بکثرت پائی جاتی ہے کہ اگر بیوی شوہر کے جنازے کے ساتھ گھر سے باہر قدم رکھ دے، تو اس پر عدت گزارنا لازم نہیں ہوتا، جبکہ یہ بالکل غلط ہے۔ عدت پوری کرنا اپنی جگہ فرض رہتا ہے۔
(6) ایک جہالت یہ بھی سننے میں آتی ہے کہ حیض و نفاس کی حالت میں عورت نیاز کا کھانا نہیں بنا سکتی، یہ بات درست نہیں ہے، حیض و نفاس کے ایام میں عورت نیاز کا کھانا پکا سکتی ہے اور کھا بھی سکتی ہے، اس میں شرعاً کوئی حرج نہیں ہے۔
(7)کئی علاقوں میں یہ جہالت بکثرت پائی جاتی ہے کہ قرآن سے عورت کا نکاح کر دیا جاتا ہے، جبکہ اس کی کوئی شرعی حیثیت نہیں ہے اور عورت کا نکاح مرد سے ہی کیا جا سکتا ہے، بلکہ بعض صورتوں میں نکاح کرنا فرض یا واجب بھی ہوتا ہے اور ایسی صورت میں نکاح سے منع کرنا حرام ہے۔
(8)بعض لوگوں میں مشہور ہے کہ عقیقے کا گوشت بچے کی دادی اور نانی نہیں کھا سکتی، یہ غلط مشہور ہے، جس طرح دیگر احباب و رشتے دار یہ گوشت کھا سکتے ہیں، اسی طرح بچے کی دادی اور نانی بھی اس میں سے کھا سکتی ہے۔
(9)بعض جگہ عورتیں کونڈوں کے ختم شریف میں دس بیبیوں کی کہانی پڑھتی ہیں ، اس حوالے علماء لکھتے ہیں کہ داستانِ عجیب، شہزادے کا سر ، دس بیبیوں کی کہانی اور جنابِ سیِّدہ کی کہانی وغیرہ سب من گھڑت قِصّے ہیں ، انہیں ہرگز نہ پڑھا کریں ۔اس کی جگہ مستند علماء کی لکھی ہوئی کتابوں سے کچھ پڑھ لیں۔
(10)لوگوں میں یہ جہالت بھی پائی جاتی ہے کہ عورت کو منہ بولے بھائی سے پردہ لازم نہیں ہوتا، جبکہ شرعی اعتبار سے منہ بولا بیٹا ،بھائی ،باپ وغیرہ حقیقی بیٹے ،بھائی اور باپ کی طرح نہیں ہوتے ،وہ اجنبی ہیں اور ان
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع