30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
باپ نہیں ہے ، تو اس پر جنت حرام ہے۔(1)
جہاں لے پالک بچے کے سرکاری کاغذات وغیرہا میں کسی کا نام لکھنے کی ضرورت ہو تو باپ کی جگہ باپ ہی کا نام لکھیں اور پالنے والے کا نام سرپرست کے خانے میں لکھیں۔
مشرکوں کے عورتوں کے متعلق حلال و حرام کے جاہلانہ اصول
ارشاد فرمایا:
وَ قَالُوْا مَا فِیْ بُطُوْنِ هٰذِهِ الْاَنْعَامِ خَالِصَةٌ لِّذُكُوْرِنَا وَ مُحَرَّمٌ عَلٰۤى اَزْوَاجِنَاۚ-وَ اِنْ یَّكُنْ مَّیْتَةً فَهُمْ فِیْهِ شُرَكَآءُؕ-سَیَجْزِیْهِمْ وَصْفَهُمْؕ-اِنَّهٗ حَكِیْمٌ عَلِیْمٌ(۱۳۹)(2)
ترجمہ : اور کہتے ہیں : ان مویشیوں کے پیٹ میں جو ہے وہ خالص ہمارے مردوں کیلئے ہے اور ہماری عورتوں پر حرام ہے اور اگر وہ مرا ہوا ہو تو پھر سب اس میں شریک ہیں ۔ عنقریب اللہ انہیں اِن کی باتوں کا بدلہ دے گا۔ بیشک وہ حکمت والا، علم والا ہے۔
اس آیت میں کفارِ عرب کے اس عقیدے کا ذکر اور اس پر سخت وعید کا بیان ہے کہ بحیرہ، سائبہ، اونٹنی کا بچہ اگرزندہ پیدا ہو تو صرف مرد کھا سکتے ہیں اور عورتیں نہیں کھا سکتیں اور اگر مردہ پیدا ہو تو عورت مرد سب کھا سکتے ہیں۔یہ معاملہ ہمیشہ سے چلتا آرہا ہے کہ دینِ خدا کے منکر یا تعلیماتِ دین سے دور لوگ عورتوں کے متعلق عجیب و غریب رسوم و رواج اور نظریات و خیالات گھڑتے رہتے ہیں اور نتیجے میں اکثر عورت مظلوم یا جاہلانہ معاملات کا شکار رہتی ہے اور یہ صرف پرانے زمانے میں نہیں بلکہ آج کے دور میں بھی ایسی حماقتوں کی کمی نہیں ۔یہاں ایسے اعمال کی ایک فہرست بیان کی جاتی ہے جن کا عورتوں کو شکار کیا جاتا ہےاور آخر میں ان جہالتوں کے اسباب بیان کریں گے۔
(1)بعض جگہ یہ کہا جاتا ہےکہ اگرکوئی عورت فوت ہوجائے تو اس کے بازو کے پاس کھڑے ہوکر اولاد کو اپنا دودھ بخشوانا ضروری ہوتا ہے، حالانکہ یہ ایک فضول حرکت ہے، یوں کہنے سے کیا معافی ہوگی؟ اسلام ماں باپ کی زندگی میں ان کی خدمت اور اطاعت کا اور ان کے مرنے کے بعد ان کو ایصال ثواب کرنے کا درس دیتا ہے۔
(2) بعض جگہ یہ بھی معلومات میں آیا ہے کہ شوہر فوت ہونے پر عورت جب تک عدت پر نہ بیٹھے اس کی
[1] … بخاری، کتاب الفرائض ، باب من ادعی الیٰ غیر ابیہ، 8/156،حديث:6766
[2] … پ8، الانعام:139
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع