30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
کیونکہ ان کے والد حضرت لوط علیہ السلام حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بھتیجے تھے تو یوں یہ بیٹیاں حضرت ابراہیم علیہ السلام کی محرم رشتے دار ہوئیں اور دوسری طرف حضرت ابراہیم علیہ السلام کے شہزادوں یعنی حضرت اسماعیل اور اسحاق علیہما السّلام کی بھی رشتے دار ہوئیں۔
قرآن مجید میں حضرت لوط علیہ السلام کی بیٹیوں کے طور پر ان کا تذکرہ درج ذیل آیات میں ہے:
وَ جَآءَهٗ قَوْمُهٗ یُهْرَعُوْنَ اِلَیْهِؕ-وَ مِنْ قَبْلُ كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ السَّیِّاٰتِؕ-قَالَ یٰقَوْمِ هٰۤؤُلَآءِ بَنَاتِیْ هُنَّ اَطْهَرُ لَكُمْ فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَ لَا تُخْزُوْنِ فِیْ ضَیْفِیْؕ-اَلَیْسَ مِنْكُمْ رَجُلٌ رَّشِیْدٌ(۷۸) قَالُوْا لَقَدْ عَلِمْتَ مَا لَنَا فِیْ بَنٰتِكَ مِنْ حَقٍّۚ-وَ اِنَّكَ لَتَعْلَمُ مَا نُرِیْدُ(۷۹)(1)
ترجمہ : اور ان کے پاس ان کی قوم دوڑتی ہوئی آئی اور وہ (لوگ) پہلے ہی سے برے کاموں کے عادی تھے۔ لوط نے فرمایا: اے میری قوم! یہ میری قوم کی بیٹیاں ہیں یہ تمہارے لیے پاکیزہ ہیں تو اللہ سے ڈرو اور مجھے میرے مہمانوں میں رسوا نہ کرو۔ کیا تم میں کوئی ایک آدمی بھی نیک کردار والانہیں ؟ انہوں نے کہا: تمہیں معلوم ہے کہ تمہاری قوم کی بیٹیوں میں ہمارے لئے کوئی حاجت نہیں اور تم ضرور جانتے ہو جو ہم چاہتے ہیں ۔
ان آیات میں بیان کردہ واقعہ کچھ اس طرح ہے کہ حضرت لوط علیہ السلام کے گھر پر فرشتے خوبصورت لڑکوں کی صورت میں آئے اور آپ علیہ السلام اپنے مہمانوں کے ساتھ گھر میں ہی تھے کہ قوم کے لوگ مہمانوں کے ساتھ بے حیائی کا کام کرنے کی غرض سے دوڑتے ہوئے آئے، وہ لوگ اس سے پہلے ہی برے کاموں کے عادی تھے اور شرم و حیا سے بالکل عاری ہو چکے تھے۔ انہیں دیکھ کر حضرت لوط علیہ السلام نے اپنی قوم سے فرمایا: اے میری قوم! یہ جومیری قوم کی بیٹیاں ہیں ، یہ تمہارے لیے نکاح کی صورت میں پاکیزہ ہیں تو اپنی بیویوں سے فائدہ حاصل کرو کہ وہ تمہارے لئے حلال ہے ، حضرت لوط علیہ السلام نے ان کی عورتوں کو جو قوم کی بیٹیاں تھیں بزرگانہ شفقت سے اپنی بیٹیاں فرمایا تاکہ اس حسنِ اخلاق سے وہ فائدہ اٹھائیں اور غیرت و حَمِیَّت سیکھیں۔ حضرت لوط علیہ السلام نے مزید فرمایا کہ اللہ تعالیٰ سے ڈرو اور اپنے کفر و سرکشی سے باز آجاؤ اور میرے مہمانوں سے کوئی برا فعل سر انجام دے کر مجھے ان کے سامنے شرمندہ مت کرو ،کیا تم میں ایک بھی کوئی ایسا نیک آدمی نہیں کہ جس کی بات مان کر تم اس برے فعل سے باز آ جاؤ؟(2)
[1] … پ12،ہود: 78 ،79
[2] … بیضاوی، ہود، تحت الآیۃ: ۷۸، ۳/۲۴۷- ۲۴۸، خازن، ہود، تحت الآیۃ:۷۸، ۲/۳۶۴، ملتقطاً
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع