30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
صرف درج ذیل 2 حدیثوں کا مطالعہ فرمالیں۔
(1)حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: جس کی تین بیٹیا ں یا تین بہنیں ہوں، یا دو بیٹیاں یا دو بہنیں ہوں اور وہ ان کے ساتھ اچھا سلوک کرے اور ان کے معاملے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرے تو اس کے لئے جنت ہے۔(1)
(2) حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، رسولُ اللہ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص تین بیٹیوں یا بہنوں کی اس طرح پرورش کرے کہ ان کو ادب سکھائے اور ان سے مہربانی کا برتاؤ کرے یہاں تک کہ اللہ عزّوجلّ انہیں بے نیاز کردے (مثلاً ان کا نکاح ہو جائے ) تو اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت واجب فرما دیتا ہے۔ یہ ارشادِ نبوی سن کر ایک صحابی رضی اللہ عنہن ے عرض کی: اگر کوئی شخص دو لڑکیوں کی پرورش کرے ؟ تو ارشاد فرمایا: اس کے لئے بھی یہی اجر و ثواب ہے۔ (راوی فرماتے ہیں ) یہاں تک کہ اگر لوگ ایک کا ذکر کرتے تو آپ صلی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلم اس کے بارے میں بھی یہی فرماتے۔(2)
بیٹیوں کو زندہ دفن کرنے پر قیامت میں سخت پوچھ گچھ
ارشاد فرمایا:
وَ اِذَا الْمَوْءٗدَةُ سُىٕلَتْﭪ(۸) بِاَیِّ ذَنْۢبٍ قُتِلَتْۚ(۹)(3)
ترجمہ :اور جب زندہ دفن کی گئی لڑکی سے پوچھا جائے گا۔ کس خطا کی وجہ سے اسے قتل کیا گیا؟
یعنی قیامت میں زندہ دفن کی جانے والی لڑکی سے پوچھا جائے گا کہ کس خطا کی وجہ سے اسے قتل کیا گیا؟ درحقیقت یہ سوال قاتل کی سرزنش کے لئے ہوگا تاکہ و ہ لڑکی جواب دے کہ میں بے گناہ ماری گئی تھی اور لڑکی کے جواب پر قاتل کو سخت عذاب دیا جائے۔
اسلام نے بیٹیوں کی عزت کروائی ، الحمد للہ :
یہ دین ِاسلام کا عظیم کارنامہ ہے جس نے بیٹیوں کو اپنے لئے بدنامی کا باعث سمجھ کرزمین میں زندہ دفن کر
[1] … ترمذی، کتاب البر والصلۃ، باب ما جاء فی النفقۃ علی البنات والاخوات، ۳/۳۶۷، الحدیث: ۱۹۲۳
[2] … شرح السنہ، کتاب البر والصلۃ، باب ثواب کافل الیتیم، ۶/۴۵۲، حدیث: ۳۳۵۱
[3] … پ30 ، التکویر: 8-9
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع